تجلی ذات کے معنی

تجلی ذات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَجَل + لِیے + ذات }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |تجلی| کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم |ذات| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٨ء میں "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )

تجلی ذات کے معنی

١ - انسان کے باطن کا نور؛ خدا کی ذات کا جلوہ۔

"آخری درجہ تجلی ذات کا ہے، جس سے انسان کامل میں الوہیت کے انداز پیدا ہو جاتے ہیں۔" (١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٤٠٤:٣)