باہم کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word baaham meanings and details
باہم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ با + ہَم }
تفصیلات
iفارسی زبان میں حرف جار |با| اور حرف عطف |جوکہ بطور تابع فعل بھی مستعمل ہے، |ہم| سے مرکب ہے۔ فارسی سے اردو میں ماخوذ ہے اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٧٣٩ء میں "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آپس میں","بالا تفاق","بالا شتراک","دیکھئے: با کے تحت میں","شرکت میں","مشترکہ طور پر","مل جل کر","مل کر","میل ملاپ سے"]
اسم
متعلق فعل
باہم کے معنی
١ - آپس میں، ساتھ ساتھ، یکجا، شرکت میں۔
"اے میرے بیجان غمگسار آبا ہم رو دھو کر کچھ دل ہلکا کریں۔" (١٩١٤ء، راج دلاری، ١١٠)
باہم or baaham english Translation
togetherconjointlyone with anotherreciprocallymutually; among themselves (or ourselves)privatelymutuallyornate writing [P]to burnto chirpto warbleto whistle (birds)
شاعری
- ہجر کی ایک آن میں دل کا ٹھکانا ہوگیا
ہر زماں ملتے تھے باہم سوز مانا ہوگیا - حلاوت سے اپنی جو آگاہ ہو تو
چپک جائیں باہم دے لعل شکر بار - دوستی کا مارتے ہیں یکد گردم آشنا
ہوئے ہے معلوم باہم آپڑے ہے جب غرض - سبعہ سیارہ کو بھی یمن و شرف حاصل ہے
معتدل آج کے دن چاروں عناصر باہم - وہ بکر اور تغلب کی باہم لڑائی
صدی جس میں آدھی انہوں نے کنوائی - بگڑی ہے ایسی باہم ہے ترک آند و شد
وہ اپنی ان پر ہی ہم اپنی آن پر ہیں - لخت دل اشک کی چادر سے سدا باہم ہے
یہ پھریرہ علم آہ کا وہ پرچم ہے - آنکھیں کس پرہیز سے کرتی ہیں دید
جب تلک باہم چھپا ہوتا ہے عشق - باہم تمھارے عشق میں یہ پھوٹ پڑگئی
آنکھوں سے دل خلاف ہے دل سےجگر خلاف - ہیں ایک پیش خالق عالم حسن حسین
ماتم میں شیعہ کہتے ہیں باہم حسن حسین
محاورات
- اوجڑ میں گوجرناچے ڈھاک دیکھ بیراگی کھیر دیکھ کے باہمن ناچے تن میں ہوگیا راجی
- باہم چشمک ہونا
- باہم مشورہ ہونا
- باہم چشمک کرنا
- باہم مشورہ کرنا
- بود ہم پیشہ باہم پیشہ دشمن
- بھولے باہمن گائے کھائی۔ اب کھائے تو رام دہائی
- ذات پات (بھانت یا ذمات) نہ پوچھے کوے جینو پہن کے باہمن ہوئے
- طعن باہم ردو بدل ہونا
- گئے کناگت ٹوٹی آس باہمن روویں چولھے پاس