بت خانہ کے معنی
بت خانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بُت + خا + نَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم |بت| کے ساتھ فارسی اسم |خانہ| بطور لاحقۂ ظرف لگنے سے |بت خانہ| مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٣٩ء میں |طوطی نامہ| میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ٹھاکر دوارہ","بُت کدہ","صنم خانہ","صنم کدہ","مورت گھر","مورتی استھان"]
اسم
اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
بت خانہ کے معنی
١ - وہ عبادت گاہ جہاں بت پرستش کے لیے نصب ہوتے ہیں، بت کدہ، مندر۔
"لوگوں نے بت خانوں کے اندر سے غیبی آوازیں سنیں۔" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٥٥٢:٣)
بت خانہ کے مترادف
بت کدہ
دَیر, شوالا, مندر
بت خانہ english meaning
an idol-temple
شاعری
- جاتا ہے داغ کعبہ کو بت خانہ چھوڑ کر
ٹھوکر ضرور کھائے گا پتھریلی راہ میں - سو اس ٹھار بت خانہ ایسا دیکھے
جو تھے پتلے سب اس میں سُنیچ کے - کرے تو نچہ بت خانہ دل کے نین
بناتا ہے عابد کوں توں برہمن - خواہ بت خانہ ہو مسکن خواہ بیت اللہ ہو
تیرے ہی بندے کہائیں گے صنم ہر طرح سے - اہل بت خانہ کو ٹھکرائے چلے جاتے ہو
ہو نہ جائے کہیں اس طرح سبک لات کی بات - دربدر مارا پھرا میں جستجوئے یار میں
زاہد کعبہ ہوا رہبان بت خانہ ہوا - ہمن کو ہے بت خانہ او خال ہندو
کروں سجدہ اس کو دکھاوے منجیے راہ - ہندو ریت کوں دیتے ہیں تم رواجاں
کہ بت خانہ نمنے ہے تو پی ہمن سر - نین بت خانہ پتلیاں کوں اچھوتا کرت اہوں سیوا
سندور ٹیلا پشانی راکھے تل تل ریت ادے نیوا - ہندو ریت کوں دیتے ہیں تم رواجاں
کہ بت خانہ نمنے ہے توپی ہمن سر