بد دل
{ بَد + دِل }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |بد| کے ساتھ فارسی اسم |دل| لگانے سے مرکب |بد دل| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤١ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
بد دل کے معنی
١ - شکستہ خاطر، مایوس، رنجیدہ، ناراض۔
"عوام الناس جو ہر حال میں علماً کو اچھا سمجھتے ہیں ہم سے بد دل ہو جائیں گے۔" (١٩٢٣ء، احیاء ملت، ٥٩)
٢ - دل کا کھوٹا، منافق، شرپسند، کینہ پرور، جس کی نیت خراب ہو۔
کہیا اس کوں اے بد دل و بدسرشت اتال چھوڑ توں اپنی توں خوے زشت (١٦٤٩ء، خاورنامہ، ١٦٢)
٣ - بدظن، بدگمان۔ (فرہنگ آصفیہ)
٤ - بزدل، ڈرنے والا۔ (نوراللغات)
مترادف
شکستہ خاطر