بدحال کے معنی
بدحال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَد + حال }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |بد| کے ساتھ عربی اسم |حال| لگانے سے مرکب |بدحال| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خراب حال","آفت زدہ","بُری حالت میں","پریشان حال","تباہ حال","خستہ حال","شکستہ حال","فلاکت زدہ","مصیبت زدہ","مفلوک الحال"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
بدحال کے معنی
١ - خستہ و شکستہ، تکلیف میں مبتلا، غریب، مفلس، نادار۔
نظر لطف کہاں ہوتی ہے بدحالوں پر کیوں الزام ہے ان حسن کے متوالوں پر (١٩٢٧ء، شاد، میخانۂ الہام، ١٥٨)
بدحال کے مترادف
خستہ حال, تباہ حال
بدبخت, دُکھیا, مفلوک, نڈھال
بدحال english meaning
a barren landfallen on evil daysin bad circumstancein evil plightunwell
شاعری
- بدحال ہو کے چاہ میں مرنے کا لطف کیا
دل لگتے جو موا کوئی عاشق بھلا ہوا - عشق کا مارا ہے کیا پنپے گا میر
حال ہے بدحال اس بیمار کا - بدحال بھوک سے ہیں یہ اطفال بے نوا
میں آگ پھونکتا ہوں تو کرکام دوسرا