بدحواسی
{ بَد + حَوا + سی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |بد| کے ساتھ عربی اسم |حواس| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب |بدحواسی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦١ء کو "فسانۂ عبرت" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
بدحواسی کے معنی
١ - مضطربی، پریشانی، بوکھلاہٹ۔
"ذرا سے شور و غل پر مدینہ میں بدحواسی پھیل جاتی تھی۔" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٥٣٨:٣)
مترادف
سرگردانی