بدحواس کے معنی

بدحواس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَد + حَواس }

تفصیلات

iفارسی سے ماخوذ صفت |بد| کے ساتھ عربی اسم |حواس| لگانے سے مرکب |بدحواس| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے عقل","حواس باختہ","کم عقل"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

بدحواس کے معنی

١ - مضطرب، پریشان، بوکھلایا ہوا۔

"جب یہ احوال نا امیدی کا سنا، ایسی بد حواس ہو گئی گویا مجھ پر قیامت ٹوٹی۔" (١٨٠٢ء، باغ و بہار، ٥٠)

٢ - خوف زدہ، خائف۔

"جب ایک عیسائی سردار نے مسلمانوں کی فوج کو جو مکے سے چلی تھی شکست دی تو مسلمان نہایت بدحواس ہوئے۔" (١٩٠٢ء، مقالات شبلی، ١٣٤:١)

٣ - بے ہوش، جس کے حواس کام نہ کرتے ہوں۔

 رقیب سے سر محفل کلام ہوتے ہیں سمجھ لیا ہے ستم گر نے بدحواس مجھے (١٨٧٨ء، گلزار داغ، ٢٣٩)

٤ - بے عقل، بے وقوف۔ (پلیٹس)

بدحواس کے مترادف

حواس باختہ

بیہوش, پریشان, پریشاں, حیراں, سرگرداں, متحیر, مضطرب, مُضطرب

بدحواس english meaning

confusedjitterynervousone whose nerves are on the edgestruck with consternationto traceunnervedunnerved | one whose nerves are on the edge | jittery

شاعری

  • کس لیے بدحواس ہیں تارے
    کوئی سورج نکل رہا ہے کیا!

Related Words of "بدحواس":