بدھ[3]
{ بُدھ }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے اردو میں داخل ہوا اور بہت سے معانی میں مستعمل ہے۔ "شبد ساگر" میں ملتا ہے۔ اور ١٨٧٢ء میں "مراۃ الغیب" میں بھی استعمال ہوا۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
بدھ[3] کے معنی
١ - چہار شنبہ، منگل کے بعد اور جمعرات سے پہلے کا دن۔
یہ مزید ان کی عنایت ہے کہ عاشق سے اب مل لیا کرتے ہیں بدھ کو بھی سنیچر کے سوا (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٨)
٢ - وہ ستارہ جو سورج سے قریب ہے، عطارد، دبیر فلک، منشی گردوں (کہا جاتا ہے کہ علم کا تعلق اسی ستارے کی گردش سے ہے)
"اچھے نا برے پر بی بی جی نویں چندر ماں اچھے ہیں اور بدھ ساتویں پڑا ہے یہ بھی اچھا ہے"۔ (١٩٠١ء، راحت زمانی، ٤١)
٣ - [ نجوم ] نو گرہوں میں سے چوتھی گرہ۔(شبد ساگر، 3534:7)
"بدھ آنہ بمعنی پانچ آنہ" (اصطلاحات پیشہ وراں، منیر لکھنوی، ٥٢)
٤ - پانچ کا عدد، پانچ۔
بدھ داہنے دکھ بناوے وہی بانویں ہوئے دکھ بڑھاوے (مشہود وہا)
٥ - پنڈت، عالم۔(1884ء، پلیٹس)
٦ - دیوتا۔(شبد ساگر، 3534:7)
٧ - کتا۔(شبد ساگر، 3534:7)
٨ - چاند، قمر۔
٩ - نیک ستاروں کا قران، سعد ستاروں کے یکجا ہونے کی صورت حال۔(فرہنگ آصفیہ،1، 378)
مرکبات
بدھ پتی, بدھ جن, بدھ مالی, بدھ مان, بدھ مانی, بدھ ہین
انگلش
["Wednesday"]