برابر کے معنی
برابر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَرا + بَر }
تفصیلات
iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت میں ہی بطور اسم صفت اور گاہے بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٠٩ء میں قطب مشتری میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آدھوں آدھ","اسی دم","بار بار","بھرا ہوا","پے درپے","ساتھ کا","لفظی معنی","مقابل کا","ہر وقت","ہم سبق"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
برابر کے معنی
[" وہ کہتے ہیں ہمارے قد سے نسبت کیا قیامت کو نہ وہ اس کے برابر ہے نہ وہ اس کے برابر کی (١٩٣٩ء، شعاع مہر، ١١٣)","|شمس الدین نے اپنی شادی اور لڑکی پیدا ہونے کی تاریخ جو ملائی برابر پائی۔\" (١٨٦٢ء، شبستان سرور، ١١٥:١)","|تاوقتیکہ یہ سارا حصہ برابر نہ کر دیا جائے - زمین کے نشیب و فراز کا دھبہ مٹنا بالکل محال ہے۔\" (١٩٢٤ء، مذاکرات نیاز، ١٢٦)","|آسمان صاف تھا نیلاہٹ پر کہیں ہتھیلی برابر دھبہ نہیں تھا۔\" (١٩٤٦ء، آگ، ٧)"," دشنہ رقیب کو مجھے خنجر لگایئے حصے لگایئے تو برابر لگایئے (١٨٥٤ء، ریاض مصنف، ٣٩٩)"," اڑائی دولت غم دل نے روز ہجر سے پہلے جو باقی رہ گئی تھی اب وہ کھا پی کر برابر کی (١٩٣٦ء، شعاع مہر، ١١٣)"," شہ بولے کلیجے کا مرے درد وہ جانے جس کا کہ پسر قتل ہو اکبر کے برابر (١٨٧٥ء، دبیر، دفتر ماتم، ١٤٨:١٦)"," کب تلک ہو گا برابر میرا وعدہ دیکھیے موت کب تک کرتی ہے امروز فردا دیکھیے (١٨٤٣ء، دیوان رند، ٣٠٢:٢)"," خاک نکلے مرے ارماں جو مر کر نکلے نکلے پھر بھی نہ نکلے کے برابر نکلے (١٩٣٦ء، شعاع مہر، ١٣٩)","\"امی جان کے ساتھ ساتھ گیا اور اندر جا کر ان کے برابر بیٹھا تو طاہرہ بیگم نے ہاتھ پکڑ کے اپنے برابر بٹھا لیا۔\" (١٩٢٣ء، طاہرہ، شرر، ١٣)"," تو حور کی تعریف اگر کرتا ہے زاہد لا اس کو مرے حور شمائل کے برابر (١٩٠٧ء، انتخاب گرامی، ٥٨)","|اعلان کر دیا گیا کہ دونوں ٹیمیں برابر رہیں، نہ کوئی ہارا اور نہ کوئی جیتا۔\" (١٩٣١ء، |اودھ پنچ| لکھنؤ، ١٦، ٥:١٤)"]
[" کیا ڈھونڈتا ہے بیٹوں کو میدان میں ارزق لاشے وہ سر خاک ہیں چاروں کے برابر (١٩٢٩ء، مجموعۂ سلام، مولوی چاند، ١٧)","|ان سب کو اس طرح ملا دیا گیا ہے کہ برابر ایک ہی قسم کے مضامین پڑھنے سے طبیعت اکتا نہ جائے۔\" (١٩٣٠ء، مضامین فرحت، ١:٣)"," یہ لطف بادہ فروشاں ہے فاقہ مستی میں کئی برس سے برابر ادھار آتی ہے (١٩٣٢ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، ٢١٢)","|دولت خاتون برابر سیف الملوک کی صورت، سیرت اور شہ سواری کی تعریف کرتی۔\" (١٩٤٥ء، الف لیلہ و لیلہ، منصور، ٦٢:٦)"," یہ اداے خاص ہے تجھ ہی میں اے تصویر یار کوئی تجھ سے سیکھ لے سب کو برابر دیکھنا (١٩١٩ء، کیفی، کیف سخن، ٤٧)","|کس طرح معلوم پڑا کہ اس گھڑی نیت بادشاہ کی برابر نہیں۔\" (١٨٢٤ء، سید عشرت، ١٩)"," ابکی کچھ منہ سے نکالا تو تمھیں جانو گے داغ پھر مجکو نہ کہنا جو برابر نہ کہوں (١٨٨٤ء، آفتاب داغ، ٥٨)","|سودا وغیرہ نے |چکّھا| کی جگہ |چکھا| برابر نظم کیا ہے۔\" (١٩٢٦ء، چکبست، مضامین، ١٨٧)","|بخار کا اصلی سبب ہنوز برابر ظاہر نہیں ہوا ہے۔\" (١٨٦٠ء، نسخۂ عمل طب، ٢٤)","| آج تمھارا حساب برابر ہو گیا۔\" (١٩٢٤ء، نوراللغات، ٦٠٣:١)","|دونوں پھوپھی بھتیجیاں برابر لیٹی سن رہی تھیں۔\" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٦٦)"]
برابر کے مترادف
سپاٹ, قدر, عدیل, مطابق, مساوی, متوازی, مساوات
اماثل, اکٹھے, جیسا, رسدی, ساتھ, سپاٹ, سدا, سراسر, سیدھا, ضائع, طرح, عدیل, لگاتار, مسطح, مطابق, ٹھیک, ہمپلہ, ہمتا, ہمسر, ہموار
برابر کے جملے اور مرکبات
برابر برابر, برابر سے, برابر کا, برابر کانٹے, برابر کی جوڑ, برابر کی چوٹ, برابر میں, برابر والا
برابر english meaning
a breastaccuratealikebesidecontinouscontinuouscontinuouslyequalequal ; equivalentequallyequivalenteveneven ; leveleven straightevenlyexactexactlyfortunatelevellikeluckynearon a par (with)oppositeover againstplainregularregularlysimilarlysmoothsmoothlystraightuniformuniformly
شاعری
- خاکِ شیہ سے میں جو برابر ہوا ہوں میر
سایہ پڑا ہے مجھ پر کسو تیرہ بخت کا - واں جہاں خاک کے برابر ہے
قدر ہفت آسمانِ ظلم شعار - شورشِ عشق میں ہے حُسن برابر کا شریک
سوچ کر جرم تمنّا کی سزا دو ہم کو! - صدمۂ ہجر میں تو بھی ہے برابر کا شریک
یہ الگ بات‘ تجھے تابِ شکیبائی ہے - جب وہ ہمراہ تھا باہر تھا سمجھ سے اپنی
اب نہیں ہے تو مقدر کے برابر وہ تھا - یوں تو خرمن کو میں کوڑی کے برابر سمجھا
آبروسے جو ملا دانہ تو گوہر سمجھا - ہمارے آبلہ دل کے کب برابر ہو
اگر حباب کی صورت تمام ہو دریا - سانچ برابر تپ نہیں اور جھوٹ برابر پاپ
جاکے من میں سانچ ہے تاکے من میں اپ - آپ سے ملے سو دودھ برابر مانگ ملے سو پانی
کہے فائک وہ رکت برابر جس میں کھینچاتانی - برابر ہی پہونچیں گے یاروں کے ہم بھی
کہ تھوڑے ہی سے آگے پیچھے رہے ہیں
محاورات
- آئے نہ آئے برابر
- آپ (سے) ملے سو دودھ برابر مانگ ملے سو پانی
- آپ ملے سو دودھ برابر مانگ ملے سو پانی۔ کہے کبیر وہ رکت برابر جا میں اینچا تانی
- آدھی کا ساجھی برابر کی چوٹ
- آدھے کا ساجھی‘ برابر کی چوٹ
- آنکھ اونچی (یا برابر) نہ کرنا (یا نہ ہونا)
- آنکھ برابر نہ کرسکنا
- آٹے میں نمک کے برابر
- آٹے کے برابر گھن بھی پس گیا
- ادھار کھانا اور پھوس تاپنا برابر ہے