بردبار کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Bardbaar meanings and details

بردبار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بُرْد + بار }

تفصیلات

iفارسی زبان کے مصدر |بردن| کا حاصل مصدر |برد| بطور سابقہ کے بعد فارسی اسم |بار| لگنے سے مرکب |بردبار| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٠ء کو"کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اہل صبر","اہلِ صبر","برداشت کرنے والا","بھاری بھرکم","حلیم الطبع","سلیم الطبع","سہنے والا","لفظی معنی : بوجھ اُٹھانے والا"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

بردبار کے معنی

١ - (تکلیف وغیرہ کا( بوجھ اٹھانے والا، برداشت کرنے والا، حلیم، مستعمل۔

"ان کو ایک برد بار لڑکے (اسماعیل) کے پیدا ہونے کی خبر دی۔" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ١٦٠:١)

٢ - متین، سنجیدہ، بھاری بھرکم، جو جلد باز نہ ہو اور سوچ سمجھ کر ٹھوس کام کرے۔

"نہایت حلیم الطبع برد بار اور فہمیدہ تھے۔" (١٩٣٩ء، تذکرۃ کاملان رام پور، ١٥٧)

٣ - چشم پوشی کرنے والا۔

 غفور رحیم اور پروردگار تو آگاہ ہر چیز سے برد بار (١٩٣٢ء، بے نظیر شاہ، کلام بے نظیر، ٢٩٢)

بردبار کے مترادف

حلیم, دھیرا

حلیم, دھیرا, دھیما, سنجیدہ, شکیبا, صابر, ضابط, گمبھیر, متحمل, متین

بردبار or Bardbaar english Translation

for bearingtolerantpatientgentlemildweek (lit.) "Bearing a burden"enduringmeekburden-bearingforbearingtolerant meek

شاعری

  • غفور رحیم اور پروردگار
    تو آگاہ ہر چیز سے بردبار
  • رستم تھا درعِ پوش کہ پاکھر میں راہوار
    جرار ، بردبار سبک رو وفا شعار
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!