برفیلا کے معنی

برفیلا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَر + فی + لا }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |برف| کے ساتھ |یلا| بطور لاحقۂ صفت و مذکر ملنے سے |برفلا| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩١٠ء، خیالات عزیز" میں مستعمل ملتا ہے۔

["بَرْف "," بَرْفِیلا"]

اسم

صفت نسبتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : بَرْفِیلے[بَر + فی + لے]
  • جمع : بَرْفِیْلے[بَر + فی + لے]
  • جمع غیر ندائی : بَرْفِیْلوں[بَر + فی + لوں (واؤ مجہول)]

برفیلا کے معنی

١ - جہاں بہت برف گرتی ہو، نہایت سرد، بہت ٹھنڈا۔

"اسکینڈی نیویا کے دور و دراز اور برفیلے ملک میں بھی آج تک مسلمان سودا گروں کی اولوالعزمی کے آثار پائے جاتے ہیں۔" (١٩١٠ء، خیالات عزیز، ١٣٨)