برکت کے معنی
برکت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَرَکَت }{ بِرَ + کْت }زیادتی، فضل، خوش قسمتینعمت کی زیادتی،
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد سے مشتق صیغہ ماضی واحد مونث غائب ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء میں |حسن شوقی| کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, ١ - خواہش نفسانی سے آزاد، تارک الدنیا، سنیاسی۔, m["افزونی رحمت","اقبال مندی","بہرہ مندی","خوش قسمتی","طالع مندی","گنتی کے شروع میں بنئے اور عورتیں ایک کی بجائے برکت کہتی ہیں","مجازاً ختم ہونے کی جگہ","نعمتوں کی زیادتی","نیک بختی"], ,
برک بَرَکَت
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), صفت ذاتی, اسم
اقسام اسم
- جمع : بَرَکَتیں[بَرَکَتیں (یائے مجہول)]
- جمع غیر ندائی : بَرَکَتوں[بَرَکَتوں (واؤ مجہول)]
- لڑکا
- لڑکی
برکت کے معنی
محکوم جہاں تمام اس کا وجہ برکت ہے نام اس کا (١٩٢٧ء، تنظیم الحیات، ٢٣)
یمن و برکت لیے ہیں موجود ہارون و شعیب و صالح و ہود (١٩٠٥ء، محسن کاکوروی (نوراللغات، ٦١٥:٤))
|س : برکت ایمان کیا ہے?" (١٨٥٦ء، تعلیم الصبیان، ١٩)
|گو بادشاہ قید فرنگ میں تھے مگر ان کے قدموں کی برکت سے مٹیا برج خود ایک نیا لکھنؤ بن گیا۔" (١٩٤٧ء، ادبی تبصرے، ٣٣)
|دوسرا جوان بولا جمعرات کو آنا سائیں جمعرات کو، اس وخت برکت ہے۔" (١٩٤٥ء، پیر نابالغ، ٥٩)
|برکت ہے جی برکت، دیا ہیں دیا، تینا ہیں تینا"۔ (١٨٨٨ء، طلسم ہوشربا، ١٦٠:٣)
برکت english meaning
increaseabundanceprosperityblessing; good fortuneauspiciousness; inherent prosperity which produces success or abundance(euphanism for) nothing; nil; nought(PL. برکات barakat) , Auspiciousnessan intruderan occupantauspiciousnessblessinggood fortunegood furtuneBarkat
شاعری
- غلامی کو برکت سمجھنے لگیں
اسیروں کو ایسی رہائی نہ دے - چلومے کدے میں بسر کریں کہ رہی ہے کچھ برکت وہیں
لب نان واں کا کباب ہے، دم آب واں کا شراب ہے - یمن و برکت لیے ہیں موجود
ہارون و شعیب و صالح و ہود - خدایا یہ برکت نبی ہور ولی
بسر گنج یو شاہ مرداں علی - اڑگئی نااتفافی سے وہ برکت یک قلم
تیرے سائے سے رہے اے ہند جب تک دور ہم - دل کو تسکین نہیں اشک دما دم سے بھی
اس زمانے میں گئی ہے برکت غم سے بھی - برکت ہے اسی کی اس صدی میں حضرت
بیٹھے ہوئے کررہے ہیں چاچھا جاجھا - خیر و برکت عزت و حرمت رہے دارین میں
مرشدان پاک و پیران ہذا کے واسطی - مدح کیتے مرتضیٰ کے تائیں پیغمبر اپس
تو ہوا حضرت کی برکت دین و ایمان جگ میں بہیر(کذا) - اندھیر ہے اٹھی برکت اب جہاں سے
لو مل گیا مزین کا طبق آسماں سے
محاورات
- اللہ اللہ کی برکت بڑی، میرے میاں بیٹے کی عمر بڑی
- برکت اٹھ جانا۔ اٹھنا۔ اڑجانا۔ جاتی رہنا یا جانا
- برکت دینا
- جیسی نیت ویسی (برکت) مراد
- حرام میں برکت ہے
- حرکت میں برکت
- حرکت میں برکت ہے
- حلال میں حرکت حرام میں برکت
- نیت کی برکت ہے۔ نیت گیل برکت