برگشتہ کے معنی

برگشتہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَر + گَش + تَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |بر| کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ مصدر |گشتن| کا صیغہ حالیہ تمام |گشتہ| ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پھرا ہوا"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

برگشتہ کے معنی

١ - [ لفظا ] پھرا ہوا، بدلا ہوا (مراداً) منحرف، مخالف، سرکش۔

 غلط ہے سینس (سائنس) پر یہ شک کہ ہےخالق سے برگشتہ وہ ہے اک علم، دیوانہ نہیں ہے جو ہو سرگشتہ (١٩٢٥ء، شوق قدوائی، مثنوی حسن، ٥٠)

برگشتہ english meaning

turned back or away; turnedchanged; turnedoverinverted; revoltedrebelledapostatized; crossedunfortunate; unrulydisloyalrefractoryrebelliousapostatizedmutiniedrevolted

شاعری

  • ہیں گی برگشتہ وے صفِ مژگاں
    پھر گئی ہے سپاہ مت پوچھو
  • ظلمت غم میں امیدوں کا اُجالا نہ ہوا
    کتنی برگشتہ رہی صبح میری شام کے ساتھ
  • یک بیک آتے ہی برگشتہ زمانہ ہو گا
    خانہ عیش ہمیں تعزیہ خانہ ہو گا
  • برگشتہ نصیبی نظر آئی کیا کیا
    خضر کا شک ہے مجھے غول بیابانی پر
  • چرخ سے پانی جو مانگے عاشق برگشتہ بخت
    ابر سے قوس وزح برساے باراں قبر کا
  • چرخ سے پانی جو مانگے عاشق برگشتہ بخت
    ابر سے قوس قزح برساے باراں قبر کا
  • ہوگی نیکوں سے بدی میں ہوں وہ برگشتہ نصیب
    تیرہ بختی کا سبب ظل ہما ہو جائے گا
  • طالعِ برگشتہ مرے کیا پھریں
    ملکِ عدم سے نہ پھر اجو گیا
  • طالعِ برگشتہ مرے کیا پھریں
    ملکِ عدم سے نہ پھرا جو گیا

محاورات

  • ایمان برگشتہ ہونا
  • تقدیر کا برگشتہ ہونا
  • ستارہ برگشتہ ہونا
  • قسمت برگشتہ ہونا
  • مقدر برگشتہ ہوجانا
  • مقدر برگشتہ ہونا
  • نیت برگشتہ کرنا
  • نیت برگشتہ ہونا

Related Words of "برگشتہ":