پیری کے معنی
پیری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پی + ری }
تفصیلات
iفارسی سے ماخوذ اسم صفت |پیر| کے ساتھ لاحقۂ نسبت |ی| ملنے سے |پیری| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اناج اور بھوسے کا ڈھیر","دیرینہ سالی","طنزاً بجائے اِجارہ","غلّہ جو صاف کرنے کے بعد باقی رہے","مرید بنانے اور ان سے روپیہ بٹورنے کا پیشہ","مرید بنانے کا پیشہ","کارِ ہدایت","کہن سالگی","کہن سالی"]
پیر پِیری
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
پیری کے معنی
"صبح سے مُراد انسان کا زمانہ کم سنی، دوپہر عہدِ شباب، اور شام عالمِ پیری ہے" (١٩٦٥ء، ہماری پہلیاں، ٢٩)
"اس گروہ میں کچھ . پیری مریدی کرتے ہیں اور کچھ مسئلے مسائل بیان کرتے ہیں" (١٩٢٨ء، حیرت، مضامین، ٢٨٢:١)
"مرد اس کے بہت دشمن تھے مگر کے ساتھیوں کی بہاردی کے مقابلے کسی کی پیروی نہیں چلتی تھی" (١٩٤٤ء، الف لیلہ و لیلہ، ٦:٥)
رکھتا ہے دل تاب وتواں تو کروڑ کی پیری میں بھی جواں ہے محمد علی جناح (١٩٤٠ء، روزنامہ، منشور، ٣١)
پیری کے مترادف
بڑھاپا, چالاکی
اجارہ, استادی, اعجاز, بڑھاپا, بُڑھاپا, پازیب, چالاکی, حکومت, خلخال, دعویٰ, راہبری, رشمہ, رہنمائی, شیب, ضعیفی, عیاری, مکاری, کرامت, ہدایت
پیری کے جملے اور مرکبات
پیری مریدی
پیری english meaning
old agesenilitydecrepitude; the status or condition of a priest or of a saint; ruleauthoritypowerinfluence; an ornament for the legsan anklet; the quantity of grain obtained after threshingcorrecting womenfateOld agestatus of a saint.the will of Allahverifier women
شاعری
- عہد جوانی رُو رُو کاٹا پیری میں لیں آنکھیں موند
یعنی رات بہت تھے جاگے صُبح ہوئی آرام کیا - صبح پیری شام ہونے آئی میر
تو نہ چیتا یاں بہت دن کم رہا - ہم تو گمراہ جوانی کے مزوں پر ہیں میر
حضرتِ خضر کو ارزانی ہو پیری کا مزا - میر کا حال نہ پوچھو کچھ تم کہنہ رباط سے پیری میں
رقص کناں بازار تک آئے عالم میں رسوائی ہوئی - ولولے عہدِ جوانی کے کہاں پیری میں
دن کو مُرجھا گئے وہ پھول جو شب کو مہکے - ہوئی آ کے پیری میں قدر جوانی
سمجھ ہم کو آئی‘ پہ ناوقت آئی - یہ جُھرّیاں نہیں‘ ہاتھوں پہ ضعف پیری نے
چُنا ہے جامۂِ اصلی کی آستینوں کو - پیری میں گرچہ آتش دل وہ نہیں رہی
تو بھی تنور سینہ سے آتی بھبک تو ہے - کیا تاراج یوں پیری نے حسن نوجوانی کو
بوقت صبح آرائش کا ہوسے جوں جوں چمن اجڑا - جوانی یاد کرکے انکھ میں آنسو بھرآتے ہیں
طلوع صبح پیری سے ستارے جھلملاتے ہیں
محاورات
- پی کے کارن پیری بھی لوگ کہیں پنڈورگ۔ چھپ چھپ لنگھن میں کئے پی ملن کے جوگ
- پیر کی پیری سے کام۔ پیر کے فعلوں سے کیا کام
- پیری و صد عیب (چنیں گفتہ اند)
- وقت پیری شباب کی باتیں۔ایسی ہیں جیسے خواب کی باتیں
- وقت پیری شباب کی باتیں۔ ایسی ہیں جیسے خواب کی باتیں
- کشمیری بے پیری (جس میں) لذت نہ شیری (نہ منجا نہ پیڑھی)
- یک پیری و صد عیب