برہمن کے معنی

برہمن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَرَہ + مَن }

تفصیلات

iسنسکرت میں اصل لفظ |برہمٹ| سے ماخوذ اردو زبان میں |برہمن| مستعمل ہے۔ اصل معنی میں ہی یعنی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦١١ء میں |قلی قطب شاہ" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خدا شناس","وید جاننے والا","ہندؤوں کا پجاری","ہندؤوں کی ایک اُتَّم ذات کا نام"]

برہمٹ بَرَہْمَن

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : بَرَہْمَنوں[بَرَہ + مَنوں (واؤ مجہول)]

برہمن کے معنی

١ - ہندوؤں کی سب سے اونچی ذات کا نام۔

|ہندوؤں میں غیر برہمن کسی مذہبی خدمت کا مستحق نہیں۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ٨٤:٢)

٢ - برہمن ذات کا وہ ہندو جس کا اصلی کام وید سیکھنا اور سکھانا ہے اور وہی مندر کا پجاری ہوتا ہے، ویدوں کا عالم، پنڈت،پجاری۔

|جس طرح برہمنوں نے علوم دین کو اپنے ہی میں محدود رکھا اسی طرح مولوی صاحبان بھی - چاہتے ہیں۔" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ١٤٥:٣)

٣ - [ مجازا ] مطلق ہندو (بیشتر شیخ یا اس کے مترادفات کے مقابل)

 طرز نگاہ اس کی دل لے گئ سبھوں کے کیا مومن و برہمن کیا گبر اور ترسا (١٨١٠ء، میرکلیات، ٣٥٦)

٤ - [ مجازا ] جوتشی، نجومی۔

 ملتا ہے دیر میں کف افسوس اب تلک جس دن سے برہمن کو تم آئے دکھا کے ہاتھ (١٨٥٤ء، دیوان اسیر، ٣٢٥:١)

برہمن کے جملے اور مرکبات

برہمن برن

برہمن english meaning

distribution of food to Brahmans(col.) Brahmin (برہمن: adopted from Hindi language)high caste of Hindus; Brahmin [S]Hindu priest

شاعری

  • ہم نہ کہتے تھے کہ مَت دَیر و حرم کی راہ
    اب یہ دعویٰ ہشر تک شیخ و برہمن میں رہا
  • طرزِ نگاہ اُس کی دل لے گئی سبھوں کے
    کیا مومن و برہمن کیا گبر اور ترسا
  • چلو پیر مغاں سے کچھ علاجِ دردِ دل پوچھیں
    بھروسہ مدتوں کرتے رہے شیخ و برہمن پر
  • شیخ جی دیر میں بیٹھے ہوئے گاتے تھے بھجن
    نگراں سوے برہمن تھے بشوق بھوجن
  • بستر حرم سے دیر سے آسن اٹھائیے
    کالے کو ناز شیخ ہ برہمن اوٹھائیے
  • شیخ کعبہ میں کلیسامیں برہمن بیٹھے
    ہم تو کوچہ میں ترے مار کے آسن بیٹھے
  • ہوٹل میں برہمن نے اگر بھوگ لگایا
    سمجھو کہ دھرم کو یہ بڑا روگ لگایا
  • شیخ روتا ہے اسے سن کے برہمن یک سو
    پُر اثر بسکہ مرا نالہ ناقوسی ہے
  • طرز نگاہ اس کی دل لے گئی سبھوں کے
    کیا مومن و برہمن کیا گبر اور ترسا
  • ترے مکھ کی صفا ہے حیرت افاں کیوں سکے لکھ کر
    برہمن بھی ہو گیا آخر مطیع اسلام کا

محاورات

  • بارہ برہمن بارہ باٹ بارہ دیہاتی ایک گھاٹ
  • بامسلماں اللہ اللہ با برہمن رام رام
  • جاٹ کی بیٹی برہمن کے گھر آئی
  • نیوتا برہمن بیری برابر نیو تل برہمن شترو برابر
  • ہنسنا ‌برہمن۔ ‌کھنسنا ‌چور۔ ‌کپڈھ ‌کائستھ ‌کل ‌کا ‌بور

Related Words of "برہمن":