بریانی کے معنی

بریانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بِر + یا + نی }

تفصیلات

iہندی زبان سے ماخوذ صفت |بریان| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت یا کیفیت ملنے سے |بریانی| بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٣١ء کو "من موہن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کا پلاؤ","ایک قسم کا پلاؤ جس میں چاول دو رنگ کے سفید اور زرد ہوتے ہیں اور گوشت بھون کر ڈالا جاتا ہے"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

بریانی کے معنی

١ - ایک قسم کا پلاؤ جس میں گوشت بھون کر نمک سے دم پخت کرکے ڈالا جاتا ہے۔

"(گوشت) سادہ قورمہ، ترکاری . بریانی . کباب اور طرح طرح پر استعمال ہوتا ہے۔" (١٩٥٤ء، حیوانات قرآنی، ١٢٤)

٢ - جلنے کی کیفیت، جلن۔

 کوئی تو شغل ہوپئے تسکیں کچھ تو کم ہو جگر کی بریانی (١٩٠٠ء، نظم دل افروز، ٥٢)

بریانی english meaning

name of a dish made of meat and rice(coloured) rice cooked in soup[Pبرشتنroast]a dish of meat and ricesophisticated variety of |pulao|

شاعری

  • یاں تو بریانی کے افسانوں سے دل بریاں ہے
    بابو ہی اچھے کہ ان کو ہے فقط بھات سے کام
  • روز بریانی اُڑے اچھا نہیں
    دال روٹی کھانے میں ٹوٹا نہیں

Related Words of "بریانی":