بسانا[2] کے معنی
بسانا[2] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَسا + نا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور فعل متعدی اسعتمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔
["واسنین "," بَسانا"]
اسم
فعل متعدی
بسانا[2] کے معنی
١ - آباد کرنا، معمور کرنا۔
جسے تو بنا کے بگاڑ دے، کہیں جاکے پھر وہ بنے گا کیوں جسے تو بسا کے اجاڑ دے کہیں جا کے پھر وہ بسے گا کیا (١٩١١ء، نذر خدا، ١٢)
٢ - [ مجازا ] خوش حال بنا دینا، آسودہ اور مطمئن کر دینا۔
"راجا سودیال . نے تخت سلطنت پر جلوس فرمایا مملکت کو بہ خوبی بسایا۔" (١٨٠٥ء، آرائش محفل، افسوس، ٣٠٣)