بریکٹ کے معنی

بریکٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بِرَے ( یائے لین) + کِٹ }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے "کلیات نظم حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

["Breaket "," بِرَیکِٹ"]

اسم

اسم نکرہ

اقسام اسم

  • جمع : بِرَیکَٹیں[بِرَے (یائے لین) + کِٹیں (یائے مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : بِرَیکِٹوں[بِرَے (یائے لین) + کِٹوں (واؤ مجہول)]

بریکٹ کے معنی

١ - خطوط وحدانی جو لکھنے میں الفاظ یا ہندسوں کے داہنی بائیں طرف مقررہ غرض کے تحت بنائے جاتے ہیں اور جن کی |بڑا برکیٹ| درمیانی بریکٹ اور چھوٹا بریکٹ| کے نام سے شکلیں مقرر ہیں۔

"اکثر جگہ تمیز کے لیے اس کو بریکٹ میں محدود کر دیا ہے۔" (١٩٠٥ء، کلیات نظم حالی، ٣:٢)

٢ - دیوار کہنی، کفچہ دیوار (جو تصاویر وغیرہ رکھنے کے لیے دیوار میں بنا دیتے ہیں): دیوار گیری؛ دیوار میں لگانے کی چھوٹی الماری۔

"اسٹیشن نمبر١ میں فریم کے اندر مڈگارڈ کے بریکٹ لگائے جاتے تھے۔" (١٩٤٤ء، آدم اور مشین، ١٩٨)

بریکٹ english meaning

["bracket"]

Related Words of "بریکٹ":