بستی کے معنی

بستی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَس + تی }

تفصیلات

iسنسکرت کے اصل لفظ |وست| سے ماخوذ اردو زبان میں |بستی| مستعمل ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٥٧ء میں |گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کسی جگہ رہنا","آباد جگہ","اجاڑ کا نقیض","اُجاڑ کا نقیض","چہل پہل","صوبجات متحدہ آگرہ واودھ کے ایک ضلع کا نام","صوبجاتِ متحدہ آگرہ واودھ کے ایک ضلع کا نام"]

وست بَسْتی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : بَسْتِیاں[بَس + تِیاں]
  • جمع غیر ندائی : بَسْتِیوں[بَس + تِیوں (واؤ مجہول)]

بستی کے معنی

١ - آبادی، آباد جگہ (گاؤں، قصبہ، شہر)۔

 جو بھوکی ہے جا نیچے بستی میں مانگ ابھی بھاگ جا ورنہ توڑوں گا ٹانگ (١٩٣٦ء، جگ بیتی، ٥)

٢ - [ مجازا ] رونق، چہل پہل، زینت۔

|اس محفل میں نواب صاحب کے دم کی بستی ہے۔" (١٩٢٤ء، نوراللغات، ٦٣٧:١)

٣ - [ حیاتیات ] حیوانات یا نباتات کے افراد کا اجتماعی مرکز۔

|اسفنج زیادہ تر بستیوں کی شکل میں ایک دوسرے سے ملے جلے پائے جاتے ہیں۔" (١٩٤٢ء، حیوانیات، ١١)

بستی کے مترادف

آبادی, پور, قصبہ, گاؤں, مفصل

آبادی, باشندے, بلدہ, دِہ, رونق, شہر, قریہ, قصبہ, گاؤں, گھر, محلہ, معمورہ, موضع, مکان, نگر, نگری, کالونی, کھیڑا

بستی english meaning

in habited placesettlementcolony; villagesmall town; abodehome; populationinhabitantsa villageany peopled placedwelling

شاعری

  • دل نہ تھا ایسی جگہ جس کی نہ سُدھ لیجئے کبھو
    اُجڑی اس بستی کو پھر تو نے بسایا ہوتا
  • دل وہ نگر نہیں کہ پھر آباد ہوسکے
    پچھتاؤ گے سنو ہو یہ بستی اُجاڑ کر
  • اس شہر دل کو تو بھی جو دیکھے تو اب کہے
    کیا جانئے کہ بستی یہ کب کی خراب ہے
  • خانقہ کا تو نہ کر قصد ٹک اے خانہ خراب
    یہی اک رہ گئی ہے بستی مسلمانوں کی
  • ساتھ ہو اک بیکسی کے عالم ہستی کے بیچ
    بار خواہ خوں ہے میرا گو اسی بستی کے بیچ
  • جو بھٹکتا ہے وہی راہ بنا جاتا ہے
    ورنہ بستی میں کہاں سیدھا چلا جاتا ہے
  • دل کا اُجڑنا سہل سہی‘ بسنا سہل نہیں ظالم
    بستی بسنا کھیل نہیں‘ بستے بستے بستی ہے
  • صبح کو دیکھا تو ساجد دل کے اندر کچھ نہ تھا
    یاد کی بستی بھی راتوں رات خالی ہوگئی
  • جب تیز ہوا چلتی ہے بستی میں سرِ شام
    برساتی ہیں اطراف سے پتھر تری یادیں
  • یاس کی بستی میں اک چھوٹی سی امیدِ وصال
    اجنبی کی طرح پھرتی ہے‘ گھبرائی ہوئی

محاورات

  • آسماں کردو بر ہرآنچہ ہمت بستی
  • اس بستی میں تو کبھی کیجو نہ بسرام۔ جو ہو نامی دیس میں ٹھگ چوروں کا گام
  • جنگل میں منگل بستی میں ویران۔ جا کر بھنگ نہ سانجرے وا گھر پھوٹ سماں
  • جنگل میں منگل بستی میں کڑاکا
  • جنگل میں کھیتی نہیں بستی میں نہیں گھر
  • سدا کے اجڑے نام بستی رام
  • نئی بستی اور ارنڈی کا پھلیل

Related Words of "بستی":