بسم اللہ کے معنی

بسم اللہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بِس + مِل (ا غیر ملفوظ) + لَہ }خوش قسمتی

تفصیلات

iعربی حرف جار |ب| کے ساتھ |اسم| کا الف حذف کر کے عربی اسم معرفہ |اللہ| لگانے سے مرکب |بسم اللہ| بنا۔ اردو میں مختلف معنوں میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" کے ضمیمہ میں مستعمل ملتا ہے۔, m["امیروں رئیسوں کے اُٹھنے بیٹھنے پر مصاحب کہتے ہیں","بچہ جب گرپڑتا ہے تو عورتیں کہتی ہیں","بسم اللہ الرحمن الرحیم کے پہلے دو الفاظ ہیں جو اختصاراً استعمال ہوتے ہیں","بہت مناسب","جب کسی کو ٹھوکر لگتی ہے یا گرنے لگتا ہے تو کہتے ہیں","جب کوئی کہے میں جانا یا یہ کام کرنا چاہتا ہوں تو جواب میں کہتے ہیں بہت بہتر","ساتھ نام اللہ کے","مسلمان ہر کام کے شروع میں کہتے ہیں","کسی شاعر سے کچھ پڑھنے یا سنانے کی فرمائش ہوتی ہے تو کہتے ہیں","کھانا چنا جانے پر کہتے ہیں بسم اللہ کیجئے"],

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • لڑکی

بسم اللہ کے معنی

١ - قرآن پاک کی پہلی آیت (بِسمِ اللہِ الرحمٰنِ الرَّحِیم) کا پہلا فقرہ، اردو میں حسب ذیل معانی میں مستعمل : آیہ : بِسمِ اللہِ الرحمٰنِ الرَّحِیم (خدائے تعالٰی کے نام سے (شروع کرتا ہوں) جو (اپنے خاص و عام سب بندوں پر) بڑا رحم کرنے والا اور نہایت مہربان ہے۔

"اول دل میں نیت کریں پھر بسم اللہ پڑھ کر . کچی دیوار پر ماریں۔" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ١٢٥:١)

٢ - ابتدا، آغاز۔

"یکم جون ١٩١ء بمطابق ٢ جمادی الاخری ھ پنجشنبہ آج سفر کی بسم اللہ ہے۔" (١٩١١ء، روزنامۂ سفر مصر و شام و حجاز، ١٢)

٣ - شروع کرو، بڑھو، ارادے کو عملی جامہ پہناؤ (آغاز کار کے موقع پر)۔

 وہ مجھ کو ذبح کرتا ہے تو بسم اللہ حاضر ہوں سنوں کافر سے کلمہ تو کبھی اللہ اکبر کا (١٩٢٦ء، گلدستۂ ناز، ٥)

٤ - اللہ تعالٰی سے طلب برکت یا استعانت کے موقع پر، مترادف : خدا مدد کر، خدا امان میں رکھے، اللہ حافظ وغیرہ۔

"اٹھتی ہیں تو لوگ بسم اللہ کہتے ہیں چلتی ہیں تو لوگ آنکھیں بچھا دیتے ہیں۔" (١٨٩٩ء، امراؤ جان ادا، ٦٥)

٥ - مکتب نشینی کی رسم جس میں بچہ دولہا کی طرح سجا کر لایا جاتا اور کسی استاد کی مدد سے چاندی کی تختی یا لال سنہرے کاغذ پر خوش خط لکھی ہوئی بسم اللہ پڑھتا ہے (اس محفل میں اعزا و اقربا مدعو ہوتے ہیں جو بچے کو تحفے دیتے ہیں)۔

"بچہ چار سال اور چار ماہ کا ہو گیا تو بسم اللہ کی تقریب کا انتظام کیا گیا۔" (١٩٦٤ء، نور مشرق، ١٥٣)

بسم اللہ بیگم، بسم اللہ بانو، بسم اللہ بتول

بسم اللہ english meaning

don|t fall downhailin the name of God (a formula generally used by Muhammadans at the beginning of all actions and works)mind itwatch itwelcomeBismillah

شاعری

  • اب تو بسم اللہ کر قاتل کہ بسمل نے ترے
    پاؤں پر سر رکھ دیا خنجر برابر رکھ دیا
  • دیر سے آزردہ ہوکر میں جو کعبے کو چلا
    سنکھ نے مجھ پر کیا آوازہ بسم اللہ کا
  • سو بسم اللہ کر شاہ دُلدُل سوار
    لیتی بات برہان تیغ آبدار
  • سو عامل کہیا ہے یو حکمت الہ
    جدھر من منگے جاو تم بسم اللہ
  • شیشے کا جو واں طاق سے رپٹے ہے پاوں
    پتھر سے نکلتی ہے صدا بسم اللہ
  • مبارک ہو یہ سنت اور بسم اللہ کی شادی
    ہوئی ہے آج بدرالدین رشک ماہ کی شادی
  • پھرتے ہیں کھے پڑھے سودے میں مال و جاہ کے
    طفل مکتب رہتے ہیں گنبد میں بسم اللہ کے
  • ہمارے سر پہ بجتے ڈھول تھے اور شور ہوتے تھے
    مگر ہم ہیں کہ بسم اللہ کے گنبد میں سوتے تھے
  • مل کے تیغ اس کے سے مصرع میرے بسم اللہ کا
    ہوگیا پیدا وہ مطلع بندہ درگاہ کا
  • میں بسم اللہ آزادی ہوں سر پر تاج ہے مد کا
    الف آوارگی کا راست نقشہ ہے مرے قد کا

محاورات

  • اپنا بسم اللہ دوسرے کا نعوذ بااللہ
  • اپنا بسم اللہ دوسرے کا نعوذباللہ
  • اگر ایسا کرسکو تو بسم اللہ
  • اللہ بسم اللہ کرنا
  • بسم اللہ اللہ اکبر کردینا
  • بسم اللہ سے تمت تک
  • بسم اللہ کرنا
  • بسم اللہ کرو
  • بسم اللہ کے گنبد میں بیٹھنا
  • بسم اللہ کے گنبد میں بیٹھنا یا رہنا

Related Words of "بسم اللہ":