بغل کے معنی

بغل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَغَل }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم اور گاہے بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٦٠٩ء میں قطب مشتری میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک طرف","پہلو میں","شانہ کے نیچے کا حصہ","مونڈھے کے نیچے کا حصّہ","وہ چوکھونٹا کپڑا جو انگرکھے یا کرتے وغیرہ میں مونڈھے کے نیچے ڈالا جاتا ہے","وہ کپڑا جو کرتے انگرکھے وغیرہ میں شانے کے نیچے لگایا جاتا ہے"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), متعلق فعل

اقسام اسم

  • ["جمع : بَغَلیں[بَغَلیں (یائے مجہول)]","جمع غیر ندائی : بَغَلوں[بَغَلوں (واؤ مجہول)]"]

بغل کے معنی

["١ - سانے کے نچلے حصے کا گڈھا جو بازو کے اندرونی حصے سے ڈھکا رہتا ہے، کانکھ۔","٢ - پہلو، گود۔","٣ - انگرکھے کرتے اچکن اور شیروانی وغیرہ کی آستین اور کلیوں کے درمیان سلا ہوا چوکور ٹکڑا۔"]

["|بغل کے نیچے ہو جانے والے اورام سخت خنازیری قسم کے ہوتے ہیں۔\" (١٩٤٧ء، جراحیات زہراوی، ٩٥)","|مرد نے اس کی بغل میں بیٹھتے ہوئے کہا |جناب عشرت جہاں بیگم صاحبہ آپ اس کی صورت پر نہ جائیں۔\" (١٩٥٤ء، شایدکہ بہار آئی، ٦)","|جامے وار کی چپکن پردہ کھلا ہوا کلابتوں کا ساز آستین اور بغل کٹی ہوئی۔\" (١٩٣٣ء، دلی کی چند عجیب ہستیاں، ١١)"]

["١ - ایک طرف، کنارے، علیحدہ۔","٢ - (دائیں بائیں) جانب، طرف۔"]

["|میاں اکے والے ذرا بغل ہو جاؤ تو گاڑی نکل جائے۔\" (١٩٢٤ء، نوراللغات، ٦٤٤:١)","|اس کی بغلوں میں دو دو کھڑکیاں جن کی چوکھٹیں سنگ سرخ کی۔\" (١٨٦٤ء، تحقیقات چشتی، ٨٥٥)"]

بغل کے مترادف

کوکھ

آغوش, اربط, بازو, پہلو, ترخ, جانب, خش, ضبر, عطف, علیحدہ, گور, گوری, نزدیک, کانکھ, کچھ, کلک, کنار, کنارے, ہل

بغل english meaning

on one sideasideout of the way; by the side (of)close byarmpitby the sideembraceflanksideTo remove a doubt

شاعری

  • تھے شب کسے کسائے تیغ کشیدہ کف میں
    پر میں نے بھی بغل میں بے اختیار کھینچا
  • شاید کسو کے دل کو لگی اُس گلی میں چوٹ
    میری بغل میں شیشہ دل چور ہوگیا
  • بغل پروردۂ طوفاں ہوں میں یہ موج ہے میری
    بیاباں میں اگر روؤں تو شہروں میں بھی آب آوئے
  • دیوانِ میر صاحب ہر یک کی ہے بغل میں
    دوچار شعر ان کے ہم بھی لکھا رکھیں گے!
  • ہمنشیں جا بیٹھ‘ محنت کش کوئی دل چاہیئے
    عشق تیرا کام ہے تو ہے بغل پرور بہت
  • آغوش میں میں بالش مخمل کو کیوں کے لوں
    یہ وہ بغل ہے جس میں تریک عمر سوچکا
  • ہر آہ سے جو شعلہ نمایاں ہے آگ کا
    پتلا بغل میں کیا دل سوزاں ہے آگ کا
  • ہمیں خبر نہ ہو یوں دل بغل سے لے جاؤ
    وہ چورہی نہیں آنکھوں میں جس نے گھر نہ کیا
  • صراحی بار کاڑ اپنی بغل سوں
    ہمیں کچھ درتوں دنیا کی دغل سوں
  • بغل ہاتھ ہور کیس سرکے دراز
    اچھے صاف ہوٹے و ہموار باز

محاورات

  • اغل بغل
  • ان بیچاروں نے ہینگ کہاں پائی (جو بغل میں لگائی)
  • ایمان بغل میں دبا کر بات کرنا
  • ایمان بغل میں دبانا / مار لینا
  • ایمان بغل میں دبانا یا مار لینا
  • ایک آپ دوسرا بغل چاپ
  • ایک بغل ہوجاؤ
  • ایک بغل ہونا
  • ایک تو آپ دوسرے بغل چاپ
  • بغل ‌گرم ‌ہونا

Related Words of "بغل":