بناوٹی کے معنی

بناوٹی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَناوْ + ٹی }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر |بننا| سے مشتق حاصل مصدر |بناوٹ| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نبست لگنے سے |بناوٹی| بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٩٣ء میں "بست سالہ عہد حکومت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]

ورٹ بَناوَٹ بَناوْٹی

اسم

صفت نسبتی ( واحد )

بناوٹی کے معنی

١ - نمائشی، مصنوعی، نقلی، اصلی کی ضد۔

"اس کے چہرے پروہ بناوٹی بھولاپن تھا جو کٹنیوں کے چہرے کی نمایاں صفت ہے۔" (١٩٣٦، پریم چند، خاک پروانہ، ١٤)

٢ - مکار، جعل ساز۔

"نصر:اور اگر جواب نہ دے سکا? تو پھر جھوٹا اور بناوٹی ہے۔" (١٩٥٨ء، آزاد، رسول عربی، ٥٥)

بناوٹی english meaning

artificialfabricatefake

Related Words of "بناوٹی":