بوری کے معنی

بوری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بو (واؤ مجہول) + ری }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |بودا| کا |الف| مبدل بہ |ی| بطور لاحقۂ تصغیر لگانے سے |بوری| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٥ء کو "ترجمۂ قران مجید" میں نذیر احمد کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک وزن تین من کا","بھنے اور صاف کئے ہوئے جو","بُھنے ہوئے چنے","تھیلی جس میں ساہوکار روپیہ رکھتے ہیں","چھوٹا بورا","دیکھئے: بورا"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : بورِیاں[بو (واؤ مجہول) + رِیاں]
  • جمع غیر ندائی : بورِیاں[بو (واؤ مجہول) + رِیوں (واؤ مجول)]

بوری کے معنی

١ - بورا کی تصغیر، ٹاٹ یا موٹے کپڑے کا تھیلا، لاط: Borassus

 اڑتا ہے غبار تھپ تھپاؤ جو انہیں بالوکی یہ بوریاں ہیں انسان نہیں (١٩٤٦ء، سنبل و سلاسل، ١٨٥)

٢ - اناج وغیرہ کا کوئی ڈھائی تین من کے قریب وزن (جو ایک بوری میں آسکے)۔

"آج کل بھی دور دراز دیہاتوں میں گندم تولی نہیں جاتی بلکہ ٹوپہ، بوری، پنڈ اور پٹروپہ وغیرہ سے ناپی جاتی ہے۔" (١٩٧٢ء، ماہنامہ، فکرو نظر، جنوری، ٥٣٢)

٣ - تھیلا یا تھیلی جس میں مہاجن روپیہ رکھتے ہیں۔ (پلیٹس)

بوری english meaning

a gunny bag; a bag in which bankers keep rupeescounterfeitfeignedgunny bagmakednot naturalparched barleyrande

شاعری

  • تجھ لب شکر بوری منے منگتا ہے جیو کھانے شکر
    یک رج چکھا بہر خدا ہمنا کوں جیو بھاتی شکر
  • تمامی لوگ مجہ بوری کہیں ری
    خرد گم کردہ و مجنوں کہیں ری
  • کوئی بوری ہوی کوئی دوانی
    کسی کو ہوی دو بارہ زندگانی
  • بادم خود ہمدم ہشیار باش
    صحبت اغیار بوری بات ہے

محاورات

  • بانس ڈوبیں بوری تھا مانگے
  • بوریا بغل میں دابنا
  • بوریہ باف گرچہ بافندست نہ برندش بہ کار گاہ حریر
  • بیل نہ کودا کودی گون (بوری) ۔ یہ تماشا دیکھے کون
  • جنم نہ دیکھا بوریا سپنے آئی کھاٹ
  • جنم نہ دیکھا بوریا سپنے آئے کھاٹ
  • جیسی گئی تھیں ویسی آئیں‘ حق مہر کا بوریا لائیں
  • دیکھے کو بوریہ۔ اور آوےپانچوں پیر
  • سب کاموں میں (ہوں) بوری کون ہے لنڈوری
  • عاقبت کے بوریے سمیٹنا

Related Words of "بوری":