بولی کے معنی

بولی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بو (واؤ مجہول) + لی }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر بولنا سے مشتق صیغہ ماضی مطلق مونث غائب ہے اور اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٣٩ء میں "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بول چال","پرندوں کی آواز","جانوروں کی آواز","زبانِ جانوراں","صحتِ حیوانی","علاقائی زبان","قیمت کی آواز","نیلام کی آواز"]

بروٹین بولنا بولی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : بولِیاں[بو (واؤ مجہول) +لِیاں]
  • جمع غیر ندائی : بولِیوں[بو (واؤ مجہول) +لِیوں (واؤ مجہول)]

بولی کے معنی

١ - آواز، وہ صدا جو کسی جاندار کے بولنے سے پیدا ہو۔

" پھیپھڑوں کی ٹکر سے پیدا شدہ آواز جو ہوا پر سوار ہو کر ہمارے کان میں پہنچتی ہے بولی یا زبان ہے۔" (١٩٦١ء، تین ہندوستانی زبانیں، ٣١)

٢ - زبان؛ بول چال؛ بول چال کی زبانیں۔

"ان کا لباس ان کی بولی ان کی وضع قطع سب چیزیں ہم سے الگ ہیں۔" (١٩٢٣ء، طاہرہ، ٨٠)

٣ - بول، گیت، نغمہ۔

"یہ بولیاں گاتے ہوئے جاٹ اندھا دھند بے تحاشا ناچتے ہیں۔" (١٩٦١ء، ہماری موسیقی، ١٥٦)

٤ - طعن، تشنیع، تمسخر۔ (پلیٹس)

"وہ تین بولیاں بولے گا کوئی نہ سمجھے گا۔" (١٩١٠ء، آزاد، جانورستان،٩)

٥ - جانوروں اور پرندوں کی آواز۔

"دلال کو آواز دی اور کہا کہ اس لڑکی کو لے جا کر بولی لگوا۔" (١٩٤٥ء، الف لیلہ ولیلہ، ٣١٢:٦)

٦ - وہ آواز جو گاہک نیلام میں قیمت بتانے کے وقت منہ سے نکالتا ہے۔

بولی کے مترادف

زبان, لغت, نیلام

آواز, بھاشا, بھاکا, بھاکھا, چہچہاہٹ, زبان, صد, صوت, قیمت, گفتار, گفتگو, لسان, محدودزباں, نیلام

بولی english meaning

a camel ridera messenger who comes on a camelbiddialectlacemaking wheellanguagespeechtauntyoung male camel

شاعری

  • فارسی بولی آئینہ
    ترکی سوچی پائی نا
    ہندی بولتے آرسی آئے
    منہ دیکھ جو اسے بتائے
  • وہ بولی جو تو کہے زباں سے
    تارے تو اتاروں آسماں سے
  • بولی جھنجلا کے کہ آفت میں نہ ڈالو مری جاں
    شرع کے صدقے نبی اور علی کے قرباں
  • مضطرب تھی جو خاطر مہجور
    آنسو آنکھوں میں بھر کے بولی وہ حور
  • لیلیٰ یہ بولی دیکھ کے مجنوں کی لاغری
    کیا دیکھوں تجھ کو تیری تو آنکھوں میں جان ہے
  • یہ سن کے بولی سراسیمہ ہو کے وہ صابر
    کوئی حکیم وہاں ہے علاج کی خاطر
  • بزان بدر بولی کہ میں تنبیہ پائی
    منجے آج کے دن سوں تیری دہائی
  • نیزہ لیا جو حر نے اماں بولی الاماں
    تہ کی فلک نے رستم دستاں کی داستاں
  • شاہباز نگاہ کا اوس کے
    طائر دل ہے بولی میرا
  • روکر مریض بولی کہ اے زائر امام
    باہر گئے ہوئے ہیں سے شہ انام

محاورات

  • اپنی اپنی بولی (- بولیاں) بولنا
  • اپنی اپنی بولی بولنا
  • اپنی اپنی بولیاں بولنا
  • اپنی اپنی بولیاں سب بول کر اڑ جائینگے
  • ایک بولی تین کام
  • ایک بولی دو بولی میری نکٹی سٹاسٹ بولی
  • بولی تو یہ بولی میری جوتی بولے
  • بڑھ کے بولیاں بولنا یا بولی دینا
  • بڑھ کے بولیاں بولنا یا مارنا
  • بکرے کی بولی بولنا

Related Words of "بولی":