جائداد کے معنی

جائداد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جا + اِداد }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٣ء میں "گنج خوبی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اثات البیت","چیز بست","دیکھئے: جایداد","ضلع کی حیثیت بلحاظ مالگزاری کے","مال اسباب","مال و اساب","مال و متاع","کھڑی ہوئی فصل"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : جائِدادیں[جا + اِدا + دیں (یائے مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : جائِدادوں[جا + اِدا + دوں (واؤ مجہول)]

جائداد کے معنی

١ - مکان، زمین، منقولہ املاک۔

"اپنی کل جائداد منقولہ و غیر منقولہ . مس شمیم کے نام پر ہبہ کرتا ہوں۔" (١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ٧٢:٥)

٢ - مال و اسباب، اثاثہ، پونجی۔

"اونٹ، گھوڑے ان کے عمدہ جائداد تھی۔" (١٨٧٣ء، فسانہ معقول، ٣١)

٣ - [ مجازا ] جگہ، عہدہ۔

"پھر ان کا انتخاب پبلک سروس کمیشن کے توسط سے مرکزی حکومت کے گورنمنٹ کالج کراچی برائے خواتین کی جائداد پروفیسر عربی پر کیا گیا۔" (١٩٧٣ء، ہماری زندگی، ١٦٢)

٤ - کھڑی ہوئی فصل، پیداوار؛ ضلع کی حیثیت بلحاظ مالگزاری کے۔ (جامع اللغات)

جائداد english meaning

assetsestateGodProperty

Related Words of "جائداد":