بچہ کے معنی

بچہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَچ + چَہ }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصل معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٥٠٣ء میں "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["انسان کی کم سن اولاد","بعض وقت حقارت سے مردود و نابکار کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے جیسے یزید کا بچہ","بعض وقت قومیت ظاہر کرنے کو جیسے ترک بچّہ","بہادری ظاہر کرنے کو شیر کے ساتھ","جڑ سے جو نیا پودا پھوٹے","درختوں کا نیا پودا","ظالمانہ عادات ظاہر کرنے کو موذی جانوروں کے ساتھ جیسے سانپ کا بچہ","فقیر دنیا داروں کو کہتے ہیں","گالی کے طور پر کسی جانور کے نام کے ساتھ جیسے سور کا بچہ","ہر ایک جاندار کی چھوٹی اولاد"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : بَچّی[بَچ + چی]
  • واحد غیر ندائی : بََچّے[بَچ + چے]
  • جمع : بَچَّے[بَچ + چے]
  • جمع غیر ندائی : بَچّوں[بَچ + چوں (واؤ مجہول)]

بچہ کے معنی

١ - کم سن، جس کی عمر تھوڑی ہو، لڑکا، طفل، چھوکرا۔

"بی بی خدمت کو لونڈی دیتی ہوں، ابھی بچہ ہے ناتجربہ کار ہے۔" (١٩٢٥ء، وداع خاتون، ٦)

٢ - ہر جاندار کی چھوٹی اولاد۔

"بچے گو دیکھنے میں کافی بیوقوف نظر آتے ہیں لیکن ان کے شعور کافی تیز ہیں۔" (١٩٤٨ء، پرواز، ٩٤)

٣ - نادان، ناسمجھ، ناواقف۔

"باپ مرے، بیوی مری، بچہ مرا، ایسی حالت میں تصنیف تالیف کا دماغ کب صحیح رہ سکتا ہے۔" (١٩٢٣ء، عصائے پیری، ٥)

٤ - مردک، نالائق (بیشتر تحقیر کے لیے مستعمل)۔

"میں نے ایسا پھٹکارا کہ آخر بچہ کو نادم ہو کر لکھنا ہی پڑا۔" (١٩٢٢ء، گوشۂ عافیت، ٧٦:١)

٥ - بزرگوں کا خوردوں سے (خاص کر) فقرا کا عام لوگوں سے کلمۂ خطاب (اکثر پیار کے موقع پر)۔

"بچہ اگر تجھے میں اپنے ساتھ لے جاؤں تو مرشد کی مفت خفگی اٹھاؤں۔" (١٩٠٠ء، خورشید بہو، ٨٧)

٦ - [ مجازا ] پیدا کردہ، نتیجہ۔

|انسٹیٹیوٹ گزٹ اور تہذیب الاخلاق بھی اس کے بچے تھے۔" (١٩٣٦ء، خطبات عبدالحق، ٣٣)

بچہ کے مترادف

چوزہ, چھوکرا, طفل, لڑکا

بال, بالا, بالک, بچونگڑا, بچڑا, بیٹا, چھوکرا, طفل, لونڈا, لڑکا, مشابہہ, نادان, ناسمجھ, ننھا, نوعمر, نونہال, نیانا, ہفل

بچہ کے جملے اور مرکبات

بچہ جمورا, بچہ گاڑھی

بچہ english meaning

young (of any creature); childinfantbabelittle one; youngsteryouthladboy; thoughtlesssimple or in experienced person; young plantsaplinga babya childa saplinga young plantbabychildgreeninexperiencedinnocentthe young of any creatureto despiseto disdainto hateto look down uponto ridiculeto slightyoung (of an animal)young person

شاعری

  • زندگی اک دکاں کھلونوں کی
    وقت، بگڑا ہوا سا بچہ ہے
  • وقت اور بخت کے تعلق میں
    ایک بچہ ہے اک کھلونا ہے
  • غزل بھی اس طرح اس کے حضور لایا ہوں
    کہ جیسے بچہ کوئی آئے امتحان کے لیے
  • یا زلف سوہے ناگنی سوکا بچہ ننکا جنی
    کھاوے گی گراو پاپنی جاکر چھپیانرگس بھیتر
  • خدمت میں اوج بچہ آہو کابڑھ گیا
    حیدر کے نور عین کی آنکھوں پہ چڑھ گیا
  • بیان بچہ آہو ہے پیش چشم حقیر
    بلاؤ کرگئے رم کس لیے اب آہو گیر
  • چندر کا بالا بچہ زین رین کی دائی اچا
    مشک وعنبر میں چھپا جھانک کے راکھے ختن
  • رکھتا ہے کچھ ایسی وہ برہمن بچہ رفتار
    بت ہوگیا دھج دیکھ کے اس کی بخدا میں
  • لوطی ہوں بچہ باز ہوں مقمد سے کام ہے
    او بحر حسن خواہش دریا نہیں مجھے
  • کہوں وجہ دسرا ہلد اور رال
    بھتی کا کرسنگی بچہ صندل تو سنبھال

محاورات

  • آدمی کا بچہ ہونا
  • الو ماں کا خبطی بچہ
  • ایں ہم بچہ شتر ‌است
  • بچہ در شکم نام مظفر
  • بچہ ہٹ جانا یا ہٹنا
  • پس ازاں کہ من نہ مانم بچہ کار خواہی آمد (مقولہ)
  • تین دن کا بچہ یا چھوکرا
  • جب تک بچہ روتا نہیں ماں دودھ نہیں دیتی
  • جن بچہ کولھو میں پلوادینا
  • چوہے کا (بچہ بل ہی کھودے گا) جنا بل ہی کھودتا ہے

Related Words of "بچہ":