بک بک کے معنی

بک بک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَک + بَک }

تفصیلات

iسنسکرت میں اصل لفظ |وچ| سے ماخوذ اردو زبان میں مستعمل اسم |بک| کی تکرار سے |بک بک| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٩٢ء میں |محب دہلوی| کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بڑ بڑ","بیہودہ گفتگو","بیہودہ گوئی","جھک جھک","لایعنی گفتگو","مغز چتی","کلامِ لایعنی","ہرزہ سرائی","یاوہ گوئی"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

بک بک کے معنی

١ - بہت بکواس، مسلسل یاوہ گوئی۔

|وہیں رہتا ہوں لیکن لوگوں کو پتہ نہیں دیتا کہ یہاں بھی رات دن کی بک بک نہ رہے۔" (١٩٤٣ء، حیات شبلی، ٤٥١)

بک بک کے مترادف

زیادہ گوئی, ٹر

بکواس, زڑ

بک بک english meaning

to prattlepratechatterjabberbabblegabbleidle talk

شاعری

  • بک بک کے جوں جرس میں زباں آبلہ کی آہ
    سمجھانہ کوئی یاں پہ مرے مدعا کے تئیں
  • شیخ جی چھوٹے الجھے انجن میں
    اس میں بک بک تھی، اس میں بھک بھک ہے
  • اپنے گھر جائیے کیا کام ہے گر حور بھی ہو
    کیونہ یہ بک بک سی لگائی ہے چلو دور بھی ہو
  • ہم تو سمجھے تھے ہوئی آپ سے پوری گلخپ
    رہ گئی غیر سے بارے یونہیں بک بک ہو کر
  • رندوں کو بیت بحثی ناصح سے کیا ہے لازم
    اوقات کرنی ضایع بک بک میں کیا مناسب
  • چھچوروں کی طرح ہم کو یہاں بک بک نہیں آتی
    سخن موقع کا سوجھا تو گہ و بے گاہ بول اٹھے

محاورات

  • بک بک کرنا۔ لگانا یا مچانا
  • بک بک کے بھیجا پکادینا(دماغ۔سر۔کان یا مغز) یا کھا جانا یا کھانا۔ بک بک کے (بکتے بکتے) دماغ (مغز) چاٹ جانا۔ بکتے بکتے سرکھاجانا
  • سر بک بک کے کھا جانا

Related Words of "بک بک":