بھوک کے معنی
بھوک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بُھوک }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے اردو میں داخل ہوا۔ "دیوانِ ہاشمی" میں ١٦٩٧ء میں مستعمل ملتا ہے۔ سنسکرت میں "ببھکش" تلفظ رکھتا ہے۔, m["کھانا","ایک دوائی جو لڑنے والے بٹیروں کو دیتے ہیں","دریا کا منبع","کھانے کی خواہش"]
اسم
اسم مجرد
بھوک کے معنی
"تونگری پر فقیری کو مقدم رکھے دوسرے بھوک کو سیری پر فائق رکھے"۔ (١٨٤٥ء، ترجمہ مطلع العلوم، ٢٩)
"دل میں ایک بھوک ہے جو خدا کے سوا کسی سے بند نہیں ہوتی"۔ (١٨٦٦ء، تہذیب الایمان، ٨١)
"چول کے گھر میں اس سے زیادہ بھوک نہیں ہے"۔ (١٨٨٨ء، فرہنگ آصفیہ، ٤٤٥:١)
بھوک کے مترادف
فاقہ
اشتہار, اندھیرا, تاریکی, جوع, چھید, خواہش, دڑاڑ, رخنہ, سرچشمہ, سوراخ, شگاف, طوی, غرث, گرسنگی, مخمصہ, مغبہ, نکاس, وقت, کھُدّیا, ہنگر
بھوک english meaning
lonelinesssolitude; privacyappetitecowarddesirehungerkeenesslustneedneed ; wanttimedwant
شاعری
- تھی بھوک لئی کھانا ولے نگلوں تو نگلا نا گیا
دیکھی تو قلفی شیر برنج روٹی گرم انواس تھا - بسا چوں فوج یا جوج و شکم عوج
بمن و ابستگان در بھوک رہتا - اعدا کو بھوک تھی کہ یہ ہوں بپا سے ہی شہید
ہر شخص چاہتا تھا برائی حسین کی - اے ہلال رمضان توڑ غریبوں کی نہ آس
بھوکے پیاسوں کی بجھاتا ہے کوئی بھوک نہ پیاس - ہووے بھوک غالب اونہوں پر سریع
نہایت کوں کھاوینگے تھوبر ضریع - ہے توڑ یہ بھوک کا کہ سم کھا لیجے
تھوکر بھی لگے تو ہر قدم کھا لیجے - بدحال بھوک سے ہیں یہ اطفال بے نوا
میں آگ پھونکتا ہوں تو کرکام دوسرا - نہ مجکو بھوک دن نا نیند راتا
ہرہ کے درد سیں سینہ پراتا - بھلا جو مرد افیونی ہو اس کو بھوک کیا معنی
کفایت سی کند یک دانۂ خشخاش کا جوڑا - بھوک کی جھانجھ میں جو آتا ہے
وہ تو اپنا کلیجہ کھاتا ہے
محاورات
- آگ بھبھوکا (یا بگولا) ہونا
- آنکھ بھبھوکا ہونا
- آنکھیں لال بھبھوکا ہونا
- اپنی بھوک کھانا اپنی نیند سونا
- اپنی بیر کو گھولم گھالا۔ ہمری بیر کو بھوکم بھاکا
- اپنی نیند سونا اپنی (بھوک کھانا) نیند اٹھنا
- اپنی نیند سونا اپنی بھوک کھانا
- ادھار کھانے سے بھوکا پڑا رہنا اچھا ہے
- ادھار کھانے سے بھوکا پڑا رہنا بہتر ہے
- اور کی بھوک نہ جانے اپنی بھوک آٹا سانے