بھکاری کے معنی
بھکاری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بِھکا + ری }
تفصیلات
iہندی زبان میں بطور اسم مستعمل ہے اردو میں ہندی زبان سے ہی ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے ١٦٩٧ء میں ہاشمی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بھِک منگا","بھیک مانگنے والا","دریوزہ گر","ٹکڑا گدا"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : بِھکارَن[بِھکا + رَن]
- جمع غیر ندائی : بِھکارِیوں[بِھکا + رِیوں (واؤ مجہول)]
بھکاری کے معنی
١ - گدا، بھیک مانگنے والا، بھک منگا۔
سب کے لیے یکساں قدرت کا فیض جاری مفلس ہو یا تونگر راجا ہو یا بھکاری (١٩٢٩ء، مطلع انوار، ١٤٢)
بھکاری کے مترادف
سائل, گدا, سوالی
سائل, سواڈ, فقیر, گدا, گداگر, متسّول, مُتکدّ, منگتا, مُنکفّف
بھکاری english meaning
beggara beggara mendicant
شاعری
- میں درختوں کی صف کا بھکاری نہیں
بے وفا موسموں کی قبائیں نہ دے - دشت وحشت میں نپٹ بے کس ہوں اے آہو نگاہ
ہوں بھکاری وصل کا دے مجھ کوں اس میداں میں دان - جتے پاد شاہاں ہیں سینسار کے
بھکاری ہیں سب اُس کے دربار کے - بھکاری درس کا ہوں کیں بِھیک نیں
کہ عاشق ہوں اس تے منجے دیک نیں
محاورات
- باپ بنیا پوت نواب ۔ باپ بھکاری پوت بھنڈاری
- دانہ کو دان نہیں بھکاری کو بھیک نہیں
- کاجن کاج نہ بھکاری بھیک