بہا کے معنی

بہا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَہا }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو میں مستعمل ہے۔ ١٦١١ء میں قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بہانا کا","بہنا کی"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث )

بہا کے معنی

١ - قیمت، مول، بھاو۔

 شوق کیا دام مرے دل کے لگاتا کوئی یہ تو ٹوٹا تھا سزاوار بہا ہی کب تھا (١٩٣٥ء، شوق قدوائی، دیوان، ٣٩)

٢ - قدر، منزلت، رتبہ۔

|گوہر فیثاغورثی کا اس کی نظر خراب آباد میں خاک بہا تھا۔" (١٨٩١ء، بوستان خیال، ٤٠٨:٨)

٣ - مرکبات میں بطور جزو اول و ثانی مستعمل، جیسے : بہاے خون، بہائے کاغذ، خون بہا وغیرہ۔

بہا کے مترادف

نرخ

دام, قدر, قیمت, مول

بہا english meaning

priceto entrustto give in chargevalue

شاعری

  • اجزا بدن کے جتنے تھے‘ پانی ہو بہ گئے
    آخر گُدازِ عشق نے ہم کو بہا دیا
  • بہا تو خون ہو آنکھوں کی راہ بہ نکلا
    رہا جو سینۂ سوزاں میں داغدار رہا
  • تجھ میں کَس بل ہے تو دنیا کو بہا کر لے جا
    چائے کی پیالی میں طوفان اُٹھاتا کیا ہے!
  • کسی تنکے کا سہارا نہیں منظور مجھے
    اب کے طوفان جو آئے تو بہا دے مجھ کو
  • لغزش ذرا سی اور سزا ساری عمر کی
    شہزاد دوستی نہ ہوئی خوں بہا ہوا
  • پھول جب کرتے ہیں شبنم کی ضرورت محسوس
    رات جاتے ہوئے کچھ اشک بہا جاتی ہے
  • ہم دونوں دیکھتے رہے بندھن کا ٹوٹنا
    تم مسکرا کے رہ گئے‘ آنسو بہا کے ہم
  • سیلف میڈ لوگوں کا المیہ

    روشنی مزاجوں کا کیا عجب مقدر ہے
    زندگی کے رستے میں‘ بچھنے والے کانوں کو
    راہ سے ہٹانے میں‘
    ایک ایک تنکے سے‘ آشیاں بنانے میں
    خُشبوئیں پکڑنے میں‘ گُلستاں سجانے مین
    عُمر کاٹ دیتے ہیں
    عمر کاٹ دیتے ہیں
    اور اپنے حصے کے پُھول بانٹ دیتے ہیں
    کیسی کیسی خواہش کو قتل کرتے جاتے ہیں
    درگزر کے گلشن میں اَبر بن کے رہتے ہیں
    صَبر کے سمندر میں کَشتیاں چلاتے ہیں
    یہ نہیں کہ اِن کا اِس شب و روز کی کاہش کا
    کچھ صِلہ نہیں ملتا!
    مرنے والی آسوں کا خُوں بہا نہیں ملتاِ

    زندگی کے دامن میں جس قدر بھی خوشیاں ہیں
    سب ہی ہاتھ آتی ہیں‘
    سب ہی مل بھی جاتی ہیں
    وقت پر نہیں ملتیں… وقت پر نہیں آتیں!
    یعنی ان کو محنت کا اَجر مِل تو جاتا ہے
    لیکن اِس طرح جیسے‘
    قرض کی رقم کوئی قسط قسط ہوجائے
    اصل جو عبارت ہو ’’پس نوشت‘‘ ہوجائے
    فصلِ گُل کے آخر میں پُھول ان کے کھلتے ہیں
    ان کے صحن میں سُورج دیر سے نکلتے ہیں
  • آپ ملیے تو ہاتھ میں مہندی
    ہم نے بھر پایا خوں بہا دل کا
  • پاؤں چھٹنے سے یہ حالت ہے بدن کی میرے
    پانی جس طرح بہا کرتا ہے پر نالوں سے

محاورات

  • (خون کے نالے) خون کی ندیاں بہانا۔ بہنا
  • آتش بہار بنا دینا
  • آنسوؤں کا دریا بہانا
  • آنکھ سے آنسو بہانا
  • آنکھ سے خون آنا بہنا یا ٹپکنا بہانا (متعدی) جاری ہونا کا دریا بہانا (متعدی) بہنا
  • آنکھ سے خون بہانا۔ کا دریا بہانا
  • آنکھ سے گنگا بہانا
  • آنکھوں سے اشکوں کا دریا بہانا
  • آنکھوں سے دریا بہادینا۔ بہانا
  • آنکھوں میں بہار آنا۔ پھولنا یا بہار چھانا

Related Words of "بہا":