جگہ بہ جگہ

{ جَگَہ + بَہ + جَگَہ }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم |جگہ| کی تکرار کے درمیان فارسی سے ماخوذ |بہ| حرف ربط لانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٤٨ء میں "تاریخ ممالک چین" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

متعلق فعل

جگہ بہ جگہ کے معنی

١ - ہر جگہ، جابجا۔

"اپنے اخلاق کو جگہ بہ جگہ نہ پھراؤ۔" (١٩١٥ء، نیرنگ فصاحت، ٢٥٥)