بیاہ کے معنی
بیاہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بیاہ ( ب ی مخلوط) }{ بَیْاہ (ب ی مخلوط) }
تفصیلات
iسنسکرت میں اصل لفظ |وواہ| ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں اس سے ماخوذ |بیاہ| مستعمل ہے اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء، میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, iسنسکرت زبان کے اسم |وواہ| سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["شادی وواہ","تلفظ بغیر کسرہ کے زیادہ صحیح ہے","دیکھئے: آخری","گٹھ بندھن","کد خدائی"]
وواہ بیاہ بَیْاہ
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : بیاہوں[بیا (ب ی مخلوط) + ہوں (و مجہول)]
- جمع غیر ندائی : بَیْاہوں[بَیا (ی ب مخلوط) + ہوں (واؤ مجہول)]
بیاہ کے معنی
"وہ زمانہ بھی یاد ہے جب آپ کی لاڈلی کے بیاہ کی تیاریاں تھیں۔" (١٩١٣ء، انتخاب توحید، ١٨)
بیاہ کے مترادف
شادی, عروسی, نکاح
ازدواج, دامادی, دیا, شادی, عروسی, عقد, عقلمند, نکاح, وِواہ, کتخدائی
بیاہ کے جملے اور مرکبات
بیاہ بارات, بیاہ کا جوڑا
بیاہ english meaning
marriageboring the earsMariageMarriagematrimonial alliancematrimonial alliance weddingthe art of engravingwedding
شاعری
- یاخد جلد ہو اب بیاہ کے قابل مرا ماہ
شاد ہوکر کہا فضہ نے کہ آمین اللہ - ڈھول دما میں باجیئے شہ بیاہ کنایا
تخت پلنگ سب مادتیاں بختوں میں شہ پایا - کارخانے میں خدا کے نہیں کچھ دخل ہوا
بچہ تم پہلے جنیں بیاہ ہوا میرے بعد - اس طرح سے خانہ آبادی بت ناداں کریں
بیاہ اپنے گڈے کا جس دن کہ ہوں گڑیاں کریں - واسطے مرے اپنا دل نہ کڑھا
چاند سی بنو گھو میں بیاہ کے لا - کد خدا ہونے کو پھر تیار ہے مضمون نو
پھر عروس فکر نے پنا ہے جوڑا بیاہ کا - کوئی کہتی عمر بڑی ہووے اے بیر تمھارے بالے کی
کوئی کہتی بیاہ بہولاؤ اس آس مرادوں والے کی - بہ صد لطف بیاہ اوس کو کر لاؤں گی
بھی لطفی بہن اپنی بنواؤں گی - غمخواری فرزند یداللہ کا دن ہے
مہندی کی یہی شب ہے یہی بیاہ کا دن ہے - ڈوم ڈھاری تمام لائے ہجوم
سر نو بیاہ کی ہوئی یاں دھوم
محاورات
- آج میری منگنی کل میرا بیاہ پرسوں لونڈیا کو کوئی لے جا۔ آج میری منگنی کل میرا بیاہ۔ ٹوٹ گئی ٹنگری رہ گیا بیاہ
- آج میری منگنی کل میرا بیاہ، ٹوٹ گئی منگنی رہ گیا بیاہ
- اب کے ساہے ہم نہ بیاہے پھٹ پڑو وہ ساہے
- اتر کی ہو استری دکن بیاہی جائے۔ بھاگ لگائے جوگ جب تو کچھ نہ پار بسائے
- ارد کہے مرے ماتھے ٹیکا۔ موبن بیاہ نہ ہووے نیکا
- ایک تو کانی بیٹی (بیاہی یا جنی) کی مائی دوسرے پوچھنے والوں نے جان کھائی (گھری لجائی یا کھرا کھایا)
- باپ پیٹ میں پوت بیاہے چلا
- بنئے کی کمائی مکان یا بیاہ نے کھائی
- بڈھا بیاہ کرے پڑوسیوں کو سکھ ہووے
- بہو رہی کنواری ساس رہی واری۔ بہو آئی بیاہی پڑگئی خواری