بیضہ کے معنی

بیضہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَے (یائے لین) + ضَہ }

تفصیلات

iاصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٦٤٥ء میں |قصۂ بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["سفید ہونا","تخمِ پرند","تخم مرغ","خایۂ مرغ"]

بیض بَیضَہ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : بَیضے[بَے (یائے مجہول) + ضے]
  • جمع : بَیضے[بَے (یائے مجہول) + ضے]
  • جمع غیر ندائی : بَیضوں[بَے (یائے مجہول) + ضوں (واؤ مجہول)]

بیضہ کے معنی

١ - انڈا۔

 کیا عجب نیرنگی قدرت سے اب طوطے کی طرح زاغ کے بیضے سے بھی پیدا ہو بچہ سبز بال (١٩١١ء، تسلیم، دفتر خیال، ١٨)

٢ - خصیہ، فوطہ۔

|اگر بیضہ آپریشن کے وقت اپنی جلد سے باہر نکل آئے تو اس کو اس کی جگہ پر رکھ دو۔" (١٩٤٧ء، جراحیات زہراوی، ١١٥)

٣ - گھوڑے کے پاؤں کا ایک مرض جس میں پٹھوں کے اوپر کا گوشت انڈے سے ملتے جلتے غدود کی شکل میں ابھر آتا ہے۔

 مسلماں اور ہندو اس کو مل کر کہا کرتے ہیں بیضہ اے برادر (١٧٩٥ء، فرس نامۂ رنگین، ٦)

بیضہ کے مترادف

انڈا

آنڈ, انڈا, خصیہ, فوطہ

بیضہ english meaning

(usu . PL) testicle baiza testiclean eggeggto be indefinitely deferredto be put or laid aside

شاعری

  • ایک پرواز کو بھی رخصت صیاد نہیں
    ورنہ یہ کنج قفس بیضہ فولاد نہیں
  • ہم اسیروں کو قفس تنگ تراز بیضہ ملا
    شوق جی ہی میں رہا بال و پر افشانی کا
  • تعین سے نکل اس بیضہ افلاک کے اے دل
    تہیہ عرش پر اڑنے کا ہے کر بال و پر پیدا

محاورات

  • شاید کہ ہمیں بیضہ برآید پر ‌و ‌بال

Related Words of "بیضہ":