بیماری کے معنی

بیماری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بی + ما + ری }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم صفت |بیمار| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے |بیماری| بنا۔ اردو میں بطور اسم کیفیت مستعمل ہے۔ ١٧١٥ء میں فائز| کے |دیوان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کسل مندی"]

بیمار بِیماری

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : بِیمارِیاں[بی + ما + رِیاں]
  • جمع غیر ندائی : بِیمارِیوں[بی + ما + رِیوں (واؤ مجہول)]

بیماری کے معنی

١ - مرض، روگ۔

 رگڑواتا ہے برسوں ایڑیاں بیمار الفت سے یہ عشق کینہ خو دو دن کی بیماری نہیں دیتا (١٩٢٧ء، شاد، میخانۂ الہام، ٦٥)

بیماری کے مترادف

آزار, روگ, علالت, سوء, مرض, جان کا روگ

آزار, تکلیف, خستگی, درد, دُکھ, رنجوری, روگ, سقم, عادت, عارضہ, علالت, علت, لت, لغوب, ماندگی, مرض, منت, کسل

بیماری english meaning

complaintdieseaseillnessindispositionsickness

شاعری

  • الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا
    دیکھا اس بیماری دل نے آخر کام تمام کیا
  • وہ دیکھنے ہمیں ٹک بیماری میں جو آیا
    سو بار آنکھیں کھولیں بالیں سے سر اٹھایا
  • ترے ہجراں کی بیماری میں میر ناتواں کو شب
    ہوا ہے خواب سوتا آہ اس کروٹ سے اس کروٹ
  • ہم کو تو دردِ دل ہے‘ تم زرد کیوں ہو ایسے
    کیا میر جی تمہیں کچھ بیماری ہوگئی ہے
  • پانی اور ہوا کی خرابی سے بیماری پھیلنا
    عفونت کی وجہ سے اب وہوا بگڑ جاتی ہے
  • یہ یہ بلائیں سر پر ہیں تو آج موئے کل دوسرا دن
    یاری ہوئی بیماری ہوئی درویشی ہوئی تنہائی ہوئی
  • وہ دیکھنے ہمیں ٹک بیماری میں نہ آیا
    سوبار آنکھیں کھولیں بالیں سے سراٹھایا
  • سن کے بیماری مری آئے تو یہ کہنے لگے
    گھر بلانے کی تجھے بھی روز حکمت یاد ہے
  • وہ دکھنے ہمیں ٹک بیماری میں نہ آیا
    سوبار آنکھیں کھولیں بالیں سے سراٹھایا
  • وہی چتون کی خونخواری جو آگے تھی سو اب بھی ہے
    تری آنکھوں کی بیماری جو آگے تھی سو اب بھی ہے

محاورات

  • ایک پہر کی بیماری میں چارپائی سے لگ گیا
  • بیماری کی تکلیف بیمار جانے
  • لڑائی کا گھر ہانسی (بیماری) روگ کا گھر کھانسی
  • موت کو پکڑا تو (بخار پر راضی ہوا) زحمت قبول کی موت کو پکڑئے تو تپ کو راضی ہو، موت کہو تو بیماری مانتا ہے

Related Words of "بیماری":