بیوپار کے معنی
بیوپار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بِیْو (ی و مخلوط) + پار }
تفصیلات
iسنسکرت کے اصل لفظ |ویوپار| سے ماخوذ اردو زبان میں |بیوپار| مستعمل ہے۔ اردو میں اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٩٧ء میں |ہاشمی| کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["حمل ونقل","لین دین","لین دین (کرنا کے ساتھ)","مال کا تبادلہ کرنا"]
ویوپار بِیْوپار
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : بِیوپاروں[بِیو (کسرہ ب مجہول، ی و مخلوط) + پا + روں (واؤ مجہول)]
بیوپار کے معنی
١ - تجارت، لین دین، معاملت۔
|شہر میں بیوپار کی بڑی بڑی دکانیں اور مہاجنی کوٹھیاں بنی ہوئی ہیں۔" (١٩٣٤ء، جغرافیۂ عالم، ٢٥١:١)
بیوپار کے مترادف
کاروبار
بنج, بیپار, بیوپاری, بیوہار, تجارت, سوداگری, ویاپار, کاروبار
بیوپار english meaning
traffictradebusinesslaboura searcher
شاعری
- نت نقد ناز کا دے ہر جیوخرید کرنے
تھن پن سے ووئی سِکھے ہیں بیوپار چاند صاحب - ہو گیا بیوپار دو کوڑی کا اس دن سے ظریف
بند لینا جب سے ان بنیوں نے دھیلا کردیا
محاورات
- اتم کھیتی مدھم بان (- بنج / بیوپار) نکھد (- نپٹ / نکھت) چاکری بیھک ندار / ندان
- اتم کھیتی مدھم بیوپار نکھد چاکری بھیک ندار
- اتن کھیتی مدھم بیوپار‘ نکھد چاکری بھیک دوار
- اہار چوکے وہ گئے بیوپار چوکے وہ گئے ۔ دربار چوکے وہ گئے سسرال چوکے وہ گئے
- تانبا دیکھے چیتنا (مکھ) من دیکھے بیوپار
- جوا بڑا بیوپار جو اس میں نہ ہوتی ہار۔ جوا بڑا بیوپار جو اس میں ہار نہ ہوتی
- دیسا دیسا چال کلا کلا بیوپار۔ کولا کولا بیوہار
- صاحب میرا بانیہ بنج کرے بیوپار،بن ڈنڈی بن پاترے تو لے جگ سنسار
- قرض کاڑ کرے بیوپار مہری سے جو روٹھے بھٹار۔ بے بلاوے بولے دربار۔ یہ تینوں پشم کے بار