تابہ[1] کے معنی

تابہ[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تا + بَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٤ء میں "گلزار خلیل، شہید" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

تابہ[1] کے معنی

١ - وہ (آہنی) ظرف جس پر روٹی پکائی جاتی ہے اور جس کو حمام میں بھی لگاتے ہیں نیز اس میں مچھلی وغیرہ تلتے ہیں، توا۔

 صاف اک حلقہ ماتم زدگان ہالہ ہے قرص مہ تابہ آہن کی طرح کالا ہے (١٩٣١ء، محب، مراثی، ٧٥)

٢ - پکی اینٹ، روشن دان۔ (فرہنگ آئنہ راج)۔