تاثیر کے معنی

تاثیر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تا + ثِیْر }نتیجہ یا اثرنتیجہ، اثر

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب تفصیل مہموزالفاء سے مصدر ہے اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["نشان کرنا","اثر کرنا","لغوی معنی کسی چیز میں نشان چھوڑنا","لغوی معنی کسی چیز میں نشان چھوڑنا","نشان چھوڑنا"], ,

اثر اَثْر تاثِیْر

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع : تاثِیریں[تا + ثی + ریں (ی مجہول)]
  • جمع استثنائی : تاثِیْرات[تا + ثی + رات]
  • جمع غیر ندائی : تاثِیْروں[تا + ثی + روں (و مجہول)]
  • لڑکا
  • لڑکی

تاثیر کے معنی

١ - اثر، خاصیت، عمل۔

"جن چیزوں کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے ان کا فعل تو ظاہر ہے۔" (١٩٣٦ء، ترجمہ شرح اسباب، ٣٥١:٢)

تاثیرا احسن، تاثیر الحیت، تاثیر السلام، تاثیر الدین

عظمیٰ تاثیر، عائشہ تاثیر

تاثیر english meaning

effectefficacy [A~اثر](cock|s) comb ; crestclearnesscrown ; diademefect to make anEffect to make animpressionpenetrationsmoothnesssoftnesssovereign authority ; the crown ;Taseer

شاعری

  • جب تلک تاثیر کا تھا کچھ گماں
    کہ قرآں خواں تو میر تھے کہ سبحہ خواں
  • اس نے جلتی ہوئی پیشانی پہ جب ہاتھ رکھا
    روح تک آگئی تاثیر مسیحائی کی
    (پروین شاکر)
  • چٹکیاں جلتی ہیں سوزِ عشق کی تاثیر سے
    چارہ گر پھایا بدلتے ہیں تو آتشگیر سے
  • عجیب تاثیر ہے صلّیِ علٰی نام محمد کی
    غذائے روحِ انساں ہے‘ دوائے دردِ درماں ہے
  • ایک حالتِ ناطاقتی میں
    جرمن شاعر گنٹر گراس کی نظم IN OHNMACHT CEFALLEN کا آزاد ترجمہ
    جب بھی ہم ناپام کے بارے میں کچھ خبریں پڑھتے ہیں تو سوچتے ہیں
    وہ کیسا ہوگا!
    ہم کو اس کی بابت کچھ معلوم نہیں
    ہم سوچتے ہیں اور پڑھتے ہیں
    ہم پڑھتے ہیں اور سوچتے ہیں
    ناپام کی صورت کیسی ہوگی!
    پھر ہم ان مکروہ بموں کی باتوں میں بھرپور مذمّت کرتے ہیں
    صبح سَمے جب ناشتہ میزوں پر لگتا ہے‘
    ُگُم سُم بیٹھے تازہ اخباروں میں ہم سب وہ تصویریں دیکھتے ہیں
    جن میں اس ناپام کی لائی ہُوئی بربادی اپنی عکس نمائی کرتی ہے
    اور اِک دُوجے کو دِکھا دِکھا کے کہتے ہیں
    ’’دیکھو یہ ناپام ہے… دیکھو ظالم اس سے
    کیسی کیسی غضب قیامت ڈھاتے ہیں!‘‘
    کچھ ہی دنوں میں متحرک اور مہنگی فلمیں سکرینوں پر آجاتی ہیں
    جن سے اُس بیداد کا منظرص کالا اور بھیانک منظر
    اور بھی روشن ہوجاتا ہے
    ہم گہرے افسوس میں اپنے دانتوں سے ناخن کاٹتے ہیں
    اور ناپام کی لائی ہوئی آفت کے ردّ میں لفظوں کے تلوے چاٹتے ہیں
    لیکن دُنیا ‘ بربادی کے ہتھکنڈوں سے بھری پڑی ہے
    ایک بُرائی کے ردّ میں آواز اُٹھائیں
    اُس سے بڑی اِک دوسری پیدا ہوجاتی ہے
    وہ سارے الفاظ جنہیں ہم
    آدم کُش حربوں کے ردّ میں
    مضمونوں کی شکل میں لکھ کر‘ ٹکٹ لگا کر‘ اخباروں کو بھیجتے ہیں
    ظالم کی پُرزور مذمّت کرتے ہیں
    بارش کے وہ کم طاقت اور بے قیمت سے قطرے ہیں
    جو دریاؤں سے اُٹھتے ہیں اور اّٹھتے ہی گرجاتے ہیں

    نامَردی کچھ یوں ہے جیسے کوئی ربڑ کی دیوارووں میں چھید بنائے
    یہ موسیقی‘ نامردی کی یہ موسیقی‘ اتنی بے تاثیر ہے جیسے
    گھسے پٹے اِک ساز پہ کوئی بے رنگی کے گیت سنائے
    باہر دُنیا … سرکش اور مغرور یہ دُنیا
    طاقت کے منہ زور نشے میں اپنے رُوپ دکھاتی جائے!!
  • آتش جاں سوز جب تک مشعل تن میں نہیں
    درد نالے میں نہیں تاثیر شیون میں نہیں
  • نالہ دل بے اثر تھے اشک بے تاثیر تھے
    عشق میں آرام میں کس کی بدولت دیکھتا
  • جوش خجلت سے رہو تم حضرت دل آب آب
    آگ دے دوں میں تو ایسی آہ بے تاثیر کو
  • نے مروت نے کبھی آنکھیں برابر تک نہ کیں
    نالہ کس حسرت سے منہ تکتا رہا تاثیر کا
  • ان دنوں باب اجابت جو کھلے رہتے ہیں
    جلد کر جااتی ہے تاثیر دعا ساون کی

محاورات

  • آگ کی تاثیر دکھانا
  • آہ بے تاثیر ہونا
  • آہ کی تاثیر پیدا کرنا
  • آہ کی تاثیر دیکھنا
  • تخم تاثیر صحبت اثر
  • تخم تاثیر صحبت کا اثر
  • تخم تاثیر یا صحبت کا اثر
  • صحبت کا اثر یا تخم کی تاثیر
  • قلب پر تاثیر ہونا
  • نظر ‌پتھر ‌کو ‌توڑ ‌دیتی ‌ہے۔ ‌نظر ‌پتھر ‌میں ‌تاثیر ‌کرتی ‌ہے

Related Words of "تاثیر":