تارید کے معنی

تارید کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تا + رِید }

تفصیلات

iترکی اسم |اردو| کو عربی زبان کے قاعدے کے مطابق تفصیل کے وزن پر |تارِید| بنایا گیا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے "منشورات کیفی" میں ١٩٣٤ء کو تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["اردو "," تارِید"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

تارید کے معنی

١ - کسی غیر زبان کے لفظ کو |اردو| بنانا، اردوانا، (تعریب و تفریس وغیرہ کے قیاس پر اسے لفظ اردو سے بنا لیا گیا ہے)۔

"تارید کے موقعوں پر تصرف کا مستحسن استعمال. وغیرہ وغیرہ وہ امور ہیں جو . سلیقۂ تنظیم کی داد دیتے ہیں"۔ (١٩٣٤ء، منشورات کیفی، ٦)

Related Words of "تارید":