تالیف کے معنی

تالیف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تا + لِیْف }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعیل مہموزالفاء سے مصدر ہے۔ اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٧١ء کو |ہشت بہشت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["الفت پیا کرنا","باہم الفت ڈالنا","دو چیزوں کو باہم ملانا یا جمع کرنا","دو دلوں کو ملانا","دوستی پیدا کرنا","مختلف کتابوں سے انتکاب کرکے ایک نئی کتاب مرتب کرنا","مختلف کتابوں کے مضامین چن کر ایک نئے پیرایہ میں ترتیب دینا","مرتبہ (اَلَفَ۔ مانوس ہونا)","کسی دوسرے کی تالیف شدہ کتاب کو ترتیب دینا"]

الف تالِیْف

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

تالیف کے معنی

١ - ایک چیز کا دوسری چیز سے رابطہ، چند چیزوں کا اختلاط، میل، پیوندکاری۔

|ان دونوں میں تالیف و ترکیب سے کوئی تیسری صورت پیدا ہو جاتی ہے۔" (١٩٣٢ء، رسالہ نبض، ٩)

٢ - ترتیب دینے کا کام، مختلف مضامین (نظم و نثر) چن کر ترتیب دینے کا عمل، جمع کرنے کا کام۔

|تالیف کتاب کو استنباط انتخاب اخبار ضروری ہے۔" (١٨٠٩ء، مراۃ گیتی نما، ٥٣)

٣ - تالیف کردہ شدہ، مؤلفہ، مصنفہ (کتاب وغیرہ)۔

|اس تالیف میں جو محنت و مشقت انھوں نے اٹھائی وہ بھی کچھ کم حیرت انگیز نہیں۔" (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٢٣٦)

٤ - الفت و محبت، دوستی، دل جوئی۔

|اگر اس تالیف کا ظہور بخوشی خاطر ہو تو محبت ہے اور اگر جبر و اکراہ سے ہو تو عدالت ہے۔" (١٩٠٩ء، فلسفۂ ازدواج، ٥)

تالیف english meaning

a battering-rama catapulta large cranea slingcompilationcompositionconnectingconsolationto be polishedto be trainedwiining over

شاعری

  • قدر کرنی چاہیے اس صاحبِ تالیف کی
    دیکھ کر اس کو ننہ ہرگز سیمِ و زر کو دیکھنا

محاورات

  • تالیف کرنا

Related Words of "تالیف":