تانا بتھاری[1]
{ تا + نا + بَتھا + ری }
تفصیلات
iسنسکرت الاصل اسم |تانا| کے ساتھ سنسکرت کے ہی اسم بتھارنا کا اسم کیفیت |بتھاری| لگانے سے مرکب بنا اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٢٦ء، "نور اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
تانا بتھاری[1] کے معنی
١ - تانا تننے اور اس پر برش کرنے کا عمل، (مجازاً) پریشانی، ابتری۔
"مہر کے دعوے میں تانا بتھاری وکیلوں کی ہانڈی گرم۔" (١٩٢٦ء، نور اللغات۔)