تانتا

{ تاں + نا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و معرفہ ساخت کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٧٥ء کو "انشائے ہادی النسا" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : تانْتے[تاں + تے]
  • جمع : تانْتے[تاں + تے]
  • جمع غیر ندائی : تانْتوں[تاں + توں (و مجہول)]

تانتا کے معنی

١ - قطار، سلسلہ۔

"جدھر دیکھو عورتیں ہی عورتیں، ایک تانتا لگا ہوا ہے۔" (١٩٠٣ء، سرشار، بچھڑی ہوئی دلہن، ٣٢)

٢ - چرچا (جامع القواعد، حصہ حرف : ڈاکٹر ابواللمیث صدیقی، 40)