ٹیڑھ کے معنی

ٹیڑھ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ٹیڑھ (یائے مجہول) }

تفصیلات

iسنسکرت کے اصل لفظ |تریک| سے ماخوذ اردو زبان میں |ٹیڑھ| مستعمل ہے اردو میں اصل معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے ١٨٧٨ء میں "گلزار داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خم داری","ٹیڑھا پن"]

تریک ٹیڑھ

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

ٹیڑھ کے معنی

١ - کجی، خم، خمیدگی۔

 جو ہیں ٹیڑھے کبھی ٹیڑھ ان کی نہ جاتے دیکھی چین ہوتا ہے کہاں کا کلِ پر خم سے الگ (١٩١٠ء، کلام مہر، سورج ترائن، ٥٤)

٢ - اکڑ، اینٹھ، مروڑ، شرارت، سرکشی، انحراف۔

"جناب کو چاہیے تھا مجھے اپنی تحویل میں رکھتے میری ٹیڑھ نکال کر رکھتے" (١٩٧٦ء، تین بہنیں، ١٢٩)

٣ - جہل، جہالت۔ (فرہنگ آصفیہ)

ٹیڑھ کے مترادف

حماقت, خمیدگی

اکڑ, اینٹھ, تمرد, تکبر, جہالت, حماقت, خم, خمیدگی, سرکشی, شرارت, غرور, مروڑ, نادانی, ٹیڑھا, کجی

ٹیڑھ کے جملے اور مرکبات

ٹیڑھ پن

ٹیڑھ english meaning

twist; pride(same as ٹیڑھا پن N.M*)write notes on [A]

شاعری

  • جو ہیں ٹیڑھے کبھی ٹیڑھ ان کی نہ جاتے دیکھی
    چین ہوتا ہے کہاں کاکل پُرخم سے الگ
  • چلیں کیوں کر نہ وہ اب ٹیڑھ کی چال
    قدم تک آ گئے ہیں بل کمر کے
  • سہج کو کٹھن بنا رکھا تھا
    سیدھ میں ٹیڑھ لگا رکھی تھی
  • فلک تو ٹیڑھ ہی کی صہبح سے تا شام چلتا ہے
    مگر سیدھی نظر سے تیری اپنا کام چلتا ہے

محاورات

  • آنکھ بھوں ٹیڑھی کرنا یا چڑھانا
  • آنکھ ٹیڑھی (ٹیڑھی) ہونا
  • آنکھ ٹیڑھی کرنا
  • آنکھ ٹیڑھی کرنا یا رکھنا
  • بال ٹیڑھا ہونا
  • بڑی ٹیڑھی کھیر ہے
  • بھوں تاننا یا ٹیڑھی کرنا یا چڑھانا
  • بھوں تننا ٹیڑھی ہونا یا چڑھنا
  • بھوں تننا۔ ٹیڑھی ہونا یا چڑھنا
  • بھویں تاننا۔ ٹیڑھی کرنا چڑھانا

Related Words of "ٹیڑھ":