تانیث غیرحقیقی کے معنی
تانیث غیرحقیقی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تا + نی + ثے + غَیر (ی لین) + حَقی + قی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |تانیث| کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی صفت |غیر| اور صفت |حقیقی| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٧ء میں "صدق جدید" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
تانیث غیرحقیقی کے معنی
١ - [ قواعد ] وہ اسم جس میں کوئی علامت تانیث نہ ہو مگر اہل زبان اس کو مونث بولتے ہوں۔
"نفخ کا صیغۂ مذکر جائز ہے اس لیے کہ نفخ کی تانیث غیر حقیقی ہے۔" (١٩٦٧ء، صدق جدید، لکھنؤ، ٢٧ اکتوبر، ٤)