تاڑ باز

{ تاڑ + باز }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم |تاڑ| کے ساتھ فارسی مصدر |بازیدن| سے مشتق فعل امر |باز| بطور لاحقۂ صفت لگنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے ١٩٣٠ء کو "کلیات نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

تاڑ باز کے معنی

١ - زود فہم، سمجھدار۔

 جو تاڑ باز تھے سو پکارے یہ جا بجا یا رویہ جائے غیر ہے ٹک دیکھیو ذرا (١٩٣٠ء، "کلیات نظیر" ١٤٠)

٢ - عورتوں کو تاکنے والا (جامع اللغات)