چاند کے معنی

چاند کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چانْد (ن مغنونہ) }ماہتاب

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان کے لفظ |چندرہ| سے ماخوذ ہے اور قیاس کیا جاتا ہے کہ پنجابی کے لفظ |چندو| سے ماخوذ ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٢٦٥ء، میں "سیرالاولیا (مقالات شیرانی)" میں مستعمل ہے۔, m["ایک چھوٹا سیارہ جو زمین کے گرد پھرتا ہے یہ اپنا چکر ٢٧ دن ٨ گھنٹے میں پورا کرتا ہے مگر زمین کی گردش کی وجہ سے دو ہلالوں کے درمیان ٢٩ دن ِ٢ گھنٹے ٤٤ منٹ کا وقفہ ہوجاتتا ہے","ایک زیور جو ہلال نما ہوتا ہے","بند تاریخ","جانوروں کی پیشانی کا سفید بڑا ٹیکا","خوبصورت یا پیارا بیٹا (سنسکرت ۔ چندر)","مہینے کا اخیر دن","وہ چاند کی شکل جو شالی رومال پر بناتے ہیں","وہ گول نشان جو چاند ماری کے درمیان میں ہوتا ہے","ڈھال کا آہنی یا برنجی پھول","کوئی چھوٹا سیارہ جو بڑے سیارے کے گرد پھرے"], ,

چَنْدرہ چانْد

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • لڑکا
  • لڑکی

چاند کے معنی

١ - اجرام فلکی میں ایک سیارہ جو زمین کے گرد گردش کرتا ہے اور سورج کی روشنی منعکس کرتا ہے۔

"چاند رخصت ہوا۔ تارے ختم ہوئے محفل برہم ہوئی۔" (١٩١٠ء، گرداب حیات، ٤٤)

٢ - قمری مہینہ۔

"قبلۂ عالم! یہ برس سارا نحس ہے، کسی چاند میں کوئی تاریخ سعد نہیں ٹھہرتی۔" (١٨٠٦ء، باغ و بہار، ٢٢٠)

٣ - قمری مہینے کا دن یا تاریخ۔

 تیغِ ترکش کمر باند محرم کیری دسویں چاند (١٥٠٣ء، نوسرہار (اردو ادب)، ٦، ٨٣:٢)

٤ - وہ آہنی یا برنجی پُھلّی جو ڈھال میں ہوتی ہے۔

 تیغ اوس کے معر کے میں جو نکلی ہلال وار شرمندہ ہو کے چاند سیر سے نکل گیا (١٨٥٨ء، امانت، دیوان، ٣٠)

٥ - جانوروں کی پیشانی کا سفید داغ یا ٹیکا؛ ایک بھونری کا نام۔

"جبین فرس پر بھونری چاند بشکل مدور ہوتی ہے۔" (١٨٧٦ء، رسالہ سالوتر، ٢١:٢)

٦ - ایک زیور جو ہلالی شکل کا ہوتا ہے (بیشتر ماتھے یا گلے میں پہنا جاتا ہے)، جھومر کا ترشا ہوا ہلال۔

"سونے کے طوق کا چاند جو خورشید بہو کے اترتے وقت . ٹوٹ کے گر پڑا تھا وہ بھی مل گیا۔" (١٩٠٠ء، خورشید بہو، ٢٤)

٧ - وہ گول نشان جو بندوق وغیرہ کے نشانے کی مشق کے لیے بنایا جاتا ہے۔

"بندوق کی آواز . اور چاند پرگولی لگنے کا دھماکہ دونوں ایک ہی وقت سنائی دئے۔" (١٩٢٠ء، ہندسی مخروطات، ٣١٧)

٨ - (بادشاہوں کے پہننے کا سونے چاندی اور جواہرات کا) تاج، افسر، مکٹ۔ (فرہنگ آصفیہ)

"کیا خواب میں ڈر گئی تھیں یا دشمنوں کو کوئی آسیب نظر آیا تھا کچھ تو بولو میری چاند" (١٩٦٣ء، ساڑھے تین یار، ٩)

٩ - بیٹا یا بیٹی، پیارا یا پیاری، مجبوب۔

 شام ابد کو دوڑ کے چھو آئے چاندنی اوس کی رکاب کا ہو اگر آشکار چاند (١٨٧٣ء، کلیات منیر، ٧٤:٣)

١٠ - مہینے کا اخیر دن؛ بند تاریخ۔ (ماخوذ: فرہنگ آصفیہ)

"اپنا ڈیڑھ پاؤ کا جوتا اس صفائی سے نکال کر میری چاند پر دیا ہے کہ نظرنے کام نہ کیا۔" (١٩٣١ء، روح لطافت، ١١١)

١١ - رکاب کا اوپری حصہ جو ہلال سے مشابہ ہوتا ہے۔

١٢ - سرکا اوپری درمیانی حصہ، کھوپڑی کے بیچ کا حصہ، چندیا۔

چاند بی بی، چاند بیگم، میمونہ چاند

چاند کے جملے اور مرکبات

چاند ببری, چاند بوٹی, چاند بھر, چاند پروانہ, چاند پنا, چاند تارا, چاند ٹیکا, چاند چکر, چاند رات, چاند سا, چاند سارا, چاند سورج, چاند سی, چاند سے, چاند کا ٹکڑا, چاند کا ٹیکا, چاند کا ہالہ, چاند کے چاند, چاند کیری, چاند گاڑی, چاند ماری, چاندی رات

چاند english meaning

egotistlunar monthmoonnew moonoffspringoutcomepateproduceresulttarget N.F. crownwhite spot on animal|s foreheadChand

شاعری

  • تاچند انتظار قیامت شتاب ہو
    وہ چاند سا جو نکلے تو رفع حجاب ہو
  • اب چاند بھی لگا ہے تیرے سے جلوے کرنے
    شبہائے ماہ چندے تجھ کو چھپا رکھیں گے
  • برقع اُٹھتے ہی چاند سا نکلا!
    داغ ہوں اُس کی بے حجابی سے
  • ٹوٹے ہوئے مکاں ہیں مگر چاند سے مکیں
    اس شہرِ آرزو میں اک ایسی گلی بھی ہے
  • چاند بھی میری طرح حُسن شناسا نکلا
    اس کی دیوار پہ حیران کھڑا ہے کب سے
  • چاند ستاروں سے کیا پوچھوں‘ کب دن میرے پھرتے ہیں
    وہ تو بچارے خود ہیں بھکاری‘ ڈیرے ڈیرے پھرتے ہیں
  • چپکے چپکے کیا کہتے ہیں تجھ سے دھان کے کھیت
    بول ری نرمل نرمل ندیا‘ کیوں ہے‘ چاند اداس؟
  • خلا میں رنگ جمانے سے کیا ملا اُس کو
    وہ چاند تھا تو کسی گھر اتر گیا ہوتا
  • ڈوبتے چاند پہ روئی ہیں ہزاروں آنکھیں
    میں تو رویا بھی نہیں‘ تم کو ہنسی کیوں آئی!
  • ظلمت میں بہت ہی یاد آئے
    وہ چاند جو ہم سفر رہے ہیں

محاورات

  • آئینہ میں چاند دکھانا
  • آئینے میں چاند دیکھنا
  • آج کدھر آنکلے یا بھول پڑے۔ آج کدھر کا چاند نکلا۔ آج کدھر سے خورشید نکلا
  • آج کدھر کا چاند نکلا
  • آنکھ نہ دیکھو بہو چاند سی
  • آنکھ نہ ناک بنو چاند سی
  • آنکھوں کے آگے چاندنا ہوجانا
  • آنکھوں کے آگے چاندنا ہونا
  • اترتا (ہوا) چاند
  • اسی پر خاک پڑتی ہے جو چاند پر خاک ڈالتا ہے

Related Words of "چاند":