عزم کے معنی

عزم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَزْم }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ارادہ کرنا","منشا(کرنا ہونا کے ساتھ)"]

عزم عَزْم

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

عزم کے معنی

١ - ارادہ، قصد۔

"بڑے عزم و حوصلے سے تنہا سفر پر چلا تھا۔" (١٩٨١ء، قطب نما، ٣)

عزم کے مترادف

آہنگ, ارادہ, حج, قصد, پرتاب, نیت, مراد

آمادگی, آہنگ, ارادہ, تہیا, تہیّہ, عَزَمَ, عمد, قصد, مُراد, نیت

عزم کے جملے اور مرکبات

عزم صمیم, عزم سفر, عزم الامور, عزم الحیاہ, عزم بالجزم

عزم english meaning

Determinationresolutiondecisionfixedpurposebentaim; undertakingdeterminationintention aimundertaking

شاعری

  • یوں سنا جاہے کہ کرتا ہے سفر کا عزم جزم
    ساتھ اب بیگانہ وصفوں کے ہمارا آشنا
  • تیری گلی سے جب ہم عزم سفر کریں گے
    ہر ہر قدم کے اوپر پتھر جگر کریں گے
  • عزم انساں ہے کہ بن جائے فرشتہ‘ لیکن
    ہر فرشتہ کو یہ حسرت ہے کہ انساں ہوتا
  • عزم محکم کی بدولت دل رہا ثابت قدم
    سینکڑوں طوفاں اس ساحل سے ٹکراتے رہے
  • وہ عزم جو آغاز کی بنیاد ہے لوگو
    ہمراہ وہی رہتا ہے‘ انجامِ سفر تک
  • ہمیشہ عزم والے توڑتے ہیں غم کی زنجیریں
    قفس میں رہنے والو‘ بیکسی سے کچھ نہیں ہوتا
  • تیری درشتیوں کو سمجھتا ہوں آشتی
    تجھ کو یہ میرے ساتھ عبث عزم جنگ ہے
  • ہے لوٹنے کی جاکہ گدھے پر سوار ہو
    زاہد نے عزم کعبہ بایں ریش وفش کیا
  • طالبان قرب ھق کا عزم کیا بالجزم تھا
    گھٹنیوں بھی چلنے والے راہ چلتے ہی رہہے
  • راکب کا عزم ہو تو رواں ہو یہ آگ پر
    عباس باوفا نے لگایا ہے باگ پر

محاورات

  • عزم ‌فسق ‌ہونا

Related Words of "عزم":