تباہی کے معنی
تباہی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَبا + ہی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم صفت |تباہ| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگائی گئی ہے۔ اردو میں ١٧٧٥ء کو |مثنویات حسن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک دوسرے کے مقابلے پر اپنی تعریف کرنا","رتبہ حاصل کرنے کے لئے مقابلہ کرنا","رسوائی (آنا۔ پڑنا کے ساتھ)"]
تَباہ تَباہی
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : تَباہِیاں[تَبا + ہِیاں]
- جمع غیر ندائی : تَباہِیوں[تَبا + ہِیوں (و مجہول)]
تباہی کے معنی
ہوا میں اینڈتی ہوئی فضا میں جھومتی ہوئی تحمل و شکیب کی تباہیاں لیے ہوئے (١٩٣٣ء، سیف و سبو، ٨٧)
|اسلام کا وجود حقیقۃً ان مظالم کی تباہی اور حقوق اللہ کی تصریح تھی۔" (١٩١٢ء، شہید مغرب، ٧٢)
اک مدعی کی کشتی راحت نصیب ساحل اور اک مرا سفینہ پروردۂ تباہی (١٩١٩ء، رعب، کلیات، ٣٢٨)
|انھوں نے دعا کی اور تباہی دور ہو کر کھیتی باڑی سرسبز ہو گئی۔" (١٩٣٤ء، قرآنی قصے، خیری، ٢١)
|نواب صفدر جنگ کی وفات کے بعد اس نئی بستی پر چند روز کے لیے تباہی برس گئی۔" (١٩٢٦ء، شرر، مشرقی تمدن کا آخری نمونہ، ٢١)
تباہی کے مترادف
سونا پن, بربادی, غارت, تاراج, تاخت, قلع
آفت, بربادی, بلا, خرابی, خستگی, ذلت, ذلّت, رسوئی, رسوائی, زوال, شکستگی, عذاب, مسکنت, مصیبت, ویرانی
تباہی کے جملے اور مرکبات
تباہی زدہ
تباہی english meaning
destructionmiseryperditionruinruinedwreck
شاعری
- کیا ہے گر بدنامی و حالت تباہی بھی نہ ہو
عشق کیسا جس میں اتنی روسیاہی بھی نہ ہو - ثبوت مانگ رہے ہیں مری تباہی کا!
مجھے تباہ کیا جن کی کج ادائی نے - میں کائنات کو غم سے نجات دے دوں گا
مری گرفت میں اک دن اگر تباہی دو - سراسیمہ پریشاں مضطرب آشفتہ و حیراں
مر قاصد تو آیا لیکن آیا کس تباہی ہے - تختہ تختہ ہوگیا طوفاں میں آکر جہاز
تم سے اے یارو بیاں اپنی تباہی کیا کرون - گو مصیبت میں تلاطم میں تباہی میں رہے
سر کٹے پاؤں مگر راہ الٰہی میں رہے - اول کہی بدنگاہی اپنی
بعد اس کے وہ سب تباہی اپنی - دکھ کی دولت ہو تو اس کو بھی تباہی بوجھیے
سکھ سے رہنا خلق میں خوش دستگاہی بوجھیے - صورت نہ کوئی غیر تباہی نظر آئی
دابے ہوئے شامی کو سیاہی نظر آئی - ستم اٹھائے وفا تباہی شکایت اس کی نہیں ہے اے دل
مگر بھلائی کی تونے ان سے امید رکھی بہت بری کی
محاورات
- جس نے رنڈی کو چاہا اسے بھی زوال اور جس کو رنڈی نے چاہا اس کی بھی تباہی
- واہی تباہی بکنا
- واہی تباہی پھرنا