دستی کے معنی

دستی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَس + تی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |دست| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسب لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٩٥ء سے "دیوان دل" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پیالہ یا گلاس مٹی کا جس کے دو دستے ہوتے ہیں","چھوٹا دستہ","چھوٹا سا قلمدان جو ہاتھ میں رہے","چھوٹا قبضہ","دیکھئے: علیحدہ","وہ تحفہ جو راجے دسہرے کے دن سرداروں وغیرہ کو دیتے ہیں","کشتی کا ایک داؤں جو ہاتھ سے کیا جاتا ہے","ہاتھ سے","ہاتھ کے ذریعے","ہاتھ کے متعلق"]

دَسْت دَسْتی

اسم

صفت نسبتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع : دَسْتِیاں[دَس + تِیاں]","جمع غیر ندائی : دَسْتِیوں[دَس + تِیوں (و مجہول)]"]

دستی کے معنی

["١ - ہاتھ کا، ہاتھ میں لینے، پہننے یا ہاتھ سے استعمال کرنے کا۔","٢ - ایسا خط، چٹھی یا پارسل وغیرہ جو ڈاک کے بجائے کسی کے ہاتھ بھیجا جائے۔","٣ - چھوٹی اور ہلکی پھلکی شے (جو ہاتھ میں بآسانی لی جا سکے یا ایک جگہ سے دوسری جگہ اٹھا کر منتقل کی جاسکے)۔"]

["\"کہیں بال پڑی جھو جھری کنارہ اور دستی ٹوٹی چینی کی پیالی، کہیں ٹونٹی ندارد . اور کچھ گھر میں نہ ملا۔\" (١٩٢١ء، گاڑھے خاں کا دکھڑا، ٣)","\"تمہارا دستی خط مجھے کل ملا۔\" (١٩١٠ء، لڑکیوں کی انشا، ٢٢)","\"ریڈ پاتھ براؤن لمیٹڈ نے اپنی مشہور دستی کتاب میں یہی ضابطہ استعمال کیا ہے۔\" (١٩٤١ء، تعمیروں کا نظریہ اور تجویز، (ترجمہ)، ٤٧٨:٢)"]

["١ - مشعل","٢ - ایک دانو کا نام جو ہاتھ سے لگایا جاتا ہے۔","٣ - چھوٹا قبضہ، چھوٹا ہتھا، ہینڈل۔","٤ - وہ انعام یا ہدیہ جو راجہ مہا راجہ دسہرہ کے دن سرداروں اور عہدے داروں کو دیتے ہیں۔ (نوراللغات)","٥ - چھوٹا رومال، منہ ہاتھ پوچھنے کا جیب میں رکھنے کا کپڑا۔","٦ - چھوٹا سا قلمدان جو ہر وقت ہاتھ میں رہے۔ (نوراللغات؛ مہذب اللغات)"]

["\"خاصہ آیا آگے آگے روشن چوکسی دستی کپی پیچھے داروغہ مطبخ۔\" (١٩٢٧ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٢، ٣:٢٠)","\"جس وقت حریف دستی کرنے کو اپنے بائیں ہاتھ کی کلائی سے تاؤ دے تو بہ فی الفور . اس کو مارے۔\" (١٨٢٥ء، فن تیغ زنی، ٨٨)"," فوج غم کا حال میں لکھنے جو بیٹھا یار کو صرف دستی ہو گی نامہ رسالا ہو گیا (١٩٥٢ء، دیوان برق، ٥٨)","\"آج ہم جسے رومال کہتے ہیں اسے دکن میں دستی کہتے ہیں۔\" (١٩٧٦ء، پھر نظر میں پھول مہکے، ١٢٦)"]

دستی کے جملے اور مرکبات

دستی کاریگری, دستی صنعت, دستی سامان, دستی خط, دستی بم, دستی آرہ, دستی بٹوہ, دستی پنکھا, دستی چھاپا, دستی داب, دستی رومال, دستی قوت, دستی کتاب, دستی گھڑی, دستی لالٹین

دستی english meaning

by handchanged into proper (noun) [A~ تعریف]concerning any work by handdeed of immunitydefinedforesthandkerchiefhandprepelled standmunualof the forestparcel or letter send by handsavagestandwild

شاعری

  • بہت اچھا ساکوئی سوٹ پہنو تنگ دستی میں
    اجالوں میں چھپی ان بدلیوں کو کون دیکھے گا
  • اتھا ہات میں نیزہ آبدار
    سنیں اس کی دستی تھی اندن مار
  • او کسوت کیسری کرتن چمن میانے چل ہے آ
    رہے کھلنے کوں تیوں دستی قو چیپے کی کلی ہے آ
  • سکل بھویں جو دستی اتھی حار کے
    جتے خار اس خنجراں سار کے
  • دکھا ئے چیرہ دستی آہ بالا دست گر اپنی
    تو مارے ہاتھ دامان قباے چرخ اطلس میں
  • چوڑیاں بانک کی دکھلا کے کیا قتل ہمیں
    تیز دستی ہے کہ ہے دست قضا کا پہنچا
  • تنگ دستی اگر نہ ہو سالک
    تندرستی ہزار نعمت ہے
  • تنگ تر ہے دست حاجت سے دل ابناے دہر
    کس کے آگے ظاہر اپنی تنگ دستی کیجے
  • خدنگ مشق مری جان تیر دستی ہے
    عبث چڑھائی ہے بھوں حاجت کمان نہیں
  • ان کی نہ ایک چوٹ نہ ان کے ہزار ہاتھ
    کافی تھے سب کو تیغ دو دستی کے چار ہاتھ

محاورات

  • تیز دستی دکھانا
  • جب تک تنگدستی ہے پرہیزگاری ہے
  • دستیاب ہونا
  • زبردستی بھگا لے جانا
  • زبردستی پکڑ بلانا
  • زبردستی سے
  • زبردستی کا سودا ہونا

Related Words of "دستی":