تبصرہ کے معنی
تبصرہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَب + صِرَہ }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٨١ء کو "تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دیکھنا","اظہارِ خیال","نظرِثانی کرنا","نقط چینی کرنا","نندو نظر","کسی بات کے متعلق اپنی رائے ظاہر کرنا (پیش کرنا۔ کرنا ہونا کے ساتھ)"]
بصر تَبْصِرَہ
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : تَبْصِرے[تَب + صِرے]
- جمع : تَبْصِرے[تَب + صِرے]
- جمع غیر ندائی : تَبْصِروں[تَب + صِروں (و مجہول)]
تبصرہ کے معنی
"تبصرہ کے معنی عیب و صواب دکھانے کے ہماری زبان میں ہو سکتے ہیں۔" (١٨٨١ء، تہذیب الاخلاق، ١٦٨:١)
"عنوان جو آپ نے تحریر فرمایا ہے ٹھیک ہے، تبصرہ کے متعلق میں بھی یہی مشورہ دوں گا کہ میرا مجموعہ شائع ہو لے تو لکھئے۔" (١٩١٩ء، اقبال نامہ، ١٠٧:١)
"کرکٹ کے کسی کھیل پر تبصرہ ہو رہا تھا۔" (١٩٠٤ء، شائد کہ بہار آئی، ٢٩)
تبصرہ english meaning
criticismreview
شاعری
- شرمندہ میری روح کی سچائیاں ہوئیں
وہ تبصرہ ضمیر نے کردار پر کیا