تتلی کے معنی

تتلی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تِت + لی }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٥ء کو "عالم خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک دوائی جو باری کے بخار میں دیتے ہیں","بنی ٹھنی","بٹر فلائی","پر کیڑا","خوش پوش عورت","مجازاً خوب سجی ہوئی عورت","مروحتہ الجن","کالا دانا","کوئی پردار کیڑا۔ جِس کے پر بڑے اور خوبصورت ہوں"]

تیتریکا تِتْلی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : تِتْلِیاں[تِت + لِیاں]
  • جمع ندائی : تِتْلِیو[تِت + لِیو (واؤ مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : تِتْلِیوں[تِت + لِیوں (واؤ مجہول)]

تتلی کے معنی

١ - پر دار کیڑا جس کے پروں پر طرح طرح کے رنگوں کے نقش و نگار ہوتے ہیں جسے تتری اور تیتری بھی کہتے ہیں۔

 وہ تتلیوں سے کھیلنا جو بیٹھیں آکے پھول پر وہ بھاگنا جو بھنورے آئیں بھن بھنا کے پھول پر (١٩٢٥ء، عالم خیال، شوق قدوائی، ٢٧)

٢ - [ مجازا ] خوبصورت عورت، ہرجائی، اچھے لباس والی عورت۔

"روپا کو اس نے محض تتلی سمجھ رکھا تھا جس کا کام پھولوں پر بیٹھنا اور پھر اڑ جانا ہے۔" (١٩٣٥ء، دودھ کی قیمت، ٥٤)

٣ - ایک دوا کا نام جو بخار کے لیے استعمال ہوتی ہے کڑوی سدا بہار جھاڑی، تیز بودار پتے رکھتی ہے اور اکثر بیماریوں میں استعمال ہوتی ہے۔ (جامع اللغات، پلیٹس)۔

تتلی کے مترادف

بھنبھیری, تیتری

اسپند, بھبیری, بھنبیری, تَِتّرِیک, تیتری, سداب

تتلی english meaning

a butterfly; a grandly dressed woman; a belle; a species of rue; a medicine given in intermittant feverButterbutterfly

شاعری

  • رنگوں کو کلیوں میں جینا کون سکھاتا ہے!
    شبنم کیسے رُکنا سیکھی ! تتلی کیسے رَم!
  • پھولوں کے آنچلوں میں تو تتلی کے رنگ ہیں
    بانہوں کی کیاریوں میں سجے زندگی کی شام

محاورات

  • آنکھوں کے آگے تتلیاں اڑنا
  • بالو کی بھیت اوچھے کا سنگ پر تریا (پاتریا) کی پریت تتلی کا رنگ

Related Words of "تتلی":